وحدت نیوز(اسلام آباد) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی جنرل سیکریٹری اور سابق چیئرمین سینیٹ سید نیئر حسین بخاری نے وفدکے ہمراہ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹریٹ میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور سینئر رہنماؤں سے ملاقات کی۔پیپلز پارٹی کے رہنما نے علامہ ناصر عباس جعفری کو پیپلز پارٹی کی طرف سے بلائی جانے والی کل جماعتی کانفرنس (APC)میں سابق صدر آصف علی زرداری کی طرف سے شرکت کی دعوت بھی دی جسے ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ نے قبول کیا۔ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔بعد ازاں دونوں رہنماؤں نے اپنے وفود کے ہمراہ پریس کانفرنس سے بھی خطاب کیا۔اس موقعہ پر نیئر بخاری نے ملک میں امن و امان کے حقیقی قیام کے لیے تمام سیاسی قوتوں کی اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔قومی معاملات ملک کی معتدل جماعتوں کے مابین اتفاق رائے وقت اولین ضرورت ہے جس کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت نے آل پارٹیز کانفرنس کا اعلان کیاہے۔ایم ڈبلیو ایم کی مرکزی قیادت سے ہم نے شرکت کی درخواست کی ہے جس کو انہوں نے قبول کیا ۔
علامہ ناصر عباس جعفری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا اس وقت وطن عزیز کو درپیش خطرات میں دہشت گردی سر فہرست ہے۔دہشت گرد عناصر دندناتے پھر رہے ہیں۔نیشنل ایکشن پلان کے تمام نکات پر اگر بروقت عمل کیا جاتا تو ان مذموم عناصر کو پاؤں پھیلانے کا موقع ہر گز نہ ملتا اور دہشت گردی کے نقصانات کم سے کم دیکھنے پڑتے مگر افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ حکومت دہشت گردی کے داغ چھپانے میں مصروف ہیں اور عوام کو دہشت گردوں کے رحم وکرم پر چھوڑا جا چکا ہے۔انہوں نے کہا وطن عزیز کی سالمیت و استحکام کے لیے مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کو ہم آواز ہونا ہوگا۔آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد حکمرانوں پر دباؤ ڈالنے کے لیئے انتہائی ضروری ہے۔دہشت گرد طاقتوں کے خلاف کاروائی میں کسی بھی قسم کی تاخیر ان کو موقعہ فراہم کرنے کے مترادف سمجھا جائے گا۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی نے اعلی سطحی وفد کے ہمراہ سابق وفاقی وزیر اور قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد خان شیرپائو سے ملاقات کی۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری روابط ملک اقرار حسین، کے پی کے کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ محمد اقبال بہشتی اور محسن شہریار موجود تھے۔ مرکزی سیکرٹری سیاسیات نے ملاقات کے دوران مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام دہشتگردی کے خلاف 28 فروری کو اسلام آباد میں ہونے والے آل پارٹیز کانفرنس کی دعوت دی، جسے قومی وطن پارٹی کے سربراہ نے قبول کرتے ہوئے اے پی سی میں شرکت کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پہ ملکی سلامتی کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پہ تفصیلی بات چیت ہوئی، آفتاب احمد خان شیر پائو نے آل پارٹیز کانفرنس کے انعقاد کو ایک مثبت اور خوش آئند اقدام قرار دیا۔ آفتاب خان شیرپائو نے کہا کہ ملکی سلامتی، استحکام اور ترقی کے حوالے سے مجلس وحدت مسلمین کے اقدامات کی قومی وطن پارٹی مکمل حمایت کرتی ہے۔ واضح رہے کہ ملک میں حالیہ دہشتگردی کے خلاف مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے شعبہ سیاسیات کے زیراہتمام آل پارٹیز کانفرنس 28 فروری کو اسلام آباد میں منعقد ہو رہی ہے۔ کانفرنس میں پاکستان تحریک انصاف، پاکستان پیپلزپارٹی، عوامی نیشنل پارٹی، پاکستان مسلم لیگ قائداعظم، پاکستان مسلم لیگ(ن)، قومی وطن پارٹی سمیت تمام اہم جماعتوں کو دعوت دی گئی ہے۔
وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی نے اعلی سطحی وفد کے ہمراہ پاکستان مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما محمد بشارت راجہ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری روابط ملک اقرار حسین، کے پی کے کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ محمد اقبال بہشتی اور محسن شہریار موجود تھے۔ مرکزی سیکرٹری سیاسیات نے ملاقات کے دوران مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام دہشتگردی کے خلاف 28 فروری کو اسلام آباد میں ہونے والے آل پارٹیز کانفرنس کی دعوت دی، جسے پاکستان مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما محمد بشارت راجہ نےقبول کرتے ہوئے اے پی سی میں شرکت کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پہ ملکی سلامتی کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پہ تفصیلی بات چیت ہوئی، محمد بشارت راجہ نے آل پارٹیز کانفرنس کے انعقاد کو ایک مثبت اور خوش آئند اقدام قرار دیا۔ محمد بشارت راجہ نے کہا کہ ملکی سلامتی، استحکام اور ترقی کے حوالے سے مجلس وحدت مسلمین کے اقدامات کی پاکستان مسلم لیگ ق مکمل حمایت کرتی ہے۔ واضح رہے کہ ملک میں حالیہ دہشتگردی کے خلاف مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے شعبہ سیاسیات کے زیراہتمام آل پارٹیز کانفرنس 28 فروری کو اسلام آباد میں منعقد ہو رہی ہے۔ کانفرنس میں پاکستان تحریک انصاف، پاکستان پیپلزپارٹی،جماعت اسلامی ، عوامی نیشنل پارٹی، پاکستان مسلم لیگ(ن)، قومی وطن پارٹی ، مسلم لیگ ق سمیت تمام اہم جماعتوں کو دعوت دی گئی ہے۔
وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے پروواہ میں ٹارگٹ کلنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والے تین افراد کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے ان کے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ ایک طرف پاک فوج کی جانب سے آپریشن ''ردالفساد''جاری اور دوسری طرف خیبرپختونخواہ میں دہشتگردی کی نئی لہر شروع ہوگئی ہے، جو سیکیورٹی اداروں کے کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، خیبرپختونخواہ کی صوبائی حکومت ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کا فوری نوٹس لے،ڈیرہ اسماعیل خان اور خیبرپختونخواہ میں اس طرح کے واقعات علاقے کے امن کو سبوتاژ کرنے کی سازش ہے،علامہ ناصر عباس جعفری نے مزید کہا کہ اگر ان دہشتگردانہ واقعات کے خلاف کاروائی نہ کی گئی تو کسی بڑے حادثے کا پیش خیمہ ثابت ہوں گے، ڈیرہ اسماعیل خان اور اس کے ارد گرد میں فوری آپریشن کیا جائے، دہشتگردوں کی پناہ گاہوں کا خاتمہ ضروری ہے، علامہ ناصر عباس جعفری نے کے پی کے کی حکومت سے مطالبہ کیا کہ ڈیرہ اسماعیل خان اور اس کے اطراف کے علاقوں کو پولیس اور رینجرز کی چوکیوں کو فعال کیا جائے، کالعدم جماعتوں، دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بلاتفریق آپریشن کیا جائے۔ ڈی آئی خان ٹارگٹ کلنگ کے واقع میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے سخت سے سخت سزا دی جائے ۔اس موقع پر اُنہوں نے ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پروواہ میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔
وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے وفد کے ہمراہ ملتان میں پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران علامہ اقتدار نقوی نے 28فروری کو اسلام آباد میںدہشتگردی کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی، اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے رہنما مولانا ہادی حسین، مولانا فرحان حیدر اور سیکرٹری سیاسیات سخاوت علی موجود تھے۔
اس موقع پر مخدوم شاہ محمود قریشی نے مجلس وحدت مسلمین کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام دہشت گردی کے خلاف آل پارٹیز کانفرنس مثبت اقدام ہے،ملکی استحکام اور دہشت گردی کے خاتمے لیے مجلس وحدت مسلمین کی مکمل حمایت کرتے ہیں، مخدوم شاہ محمود نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خلاف تمام اداروں کو مل کے کام کرنے کی ضرورت ہے، پاک فوج کی جانب سے آپریشن ردالفساد خوش آئند ہے ، اس آپریشن کی زد میں دہشتگردوں اور اُن کے سرپرستوں کو بے نقاب کیا جائے، دہشتگردی کسی بھی صورت میں معاشرے کے لیے ناسور ہے ، حکومت اپنی صفوں میں کالی بھیڑوں کو نکالے۔
علامہ اقتدار نقوی نے کہا کہ ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ ہیں حکومت کی طرف سے اگر نیشنل ایکشن پلان کی طرح آپریشن ردالفساد کی راہ روڑے اٹکائے گئے تو ہم شدید احتجاج کریں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ 28فروری کو اسلام آباد میں منعقدہ دہشتگردی کے خلاف آل پارٹیز کانفرنس محب وطن جماعتوں اور قوتوں کا اجتماع ہے۔
وحدت نیوز (اسلام آباد/گلگت) اسلامی تحریک پاکستان کے رکن گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی محمد علی شیخ کی اچانک رحلت پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری ، مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل ناصر شیرازی اور سیکریٹری امور سیاسیات اسد عباس نقوی نے مرکزی سیکریٹریٹ جبکہ مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل آغاسید علی رضوی، علامہ نیئر عباس مصطفوی سابق سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان، غلام عباس، محمد الیاس صدیقی ، عارف حسین قنبری، ڈاکٹر علی گوہر، حاجی رضوان علی ممبر جی بی ایل اے، بی بی سلیمہ ممبرجی بی ایل اے، اور سائرہ ابراہیم کوارڈینیٹر شعبہ خواتین نےصوبائی سیکریٹریٹ سےجاری تعزیتی بیان میں محمد علی شیخ کی اچانک وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے غمزدہ خاندان کو تعزیت پیش کی ہے۔
ایم ڈبلیوایم کے رہنمائوں نے کہا کہ محمدعلی شیخ کی ناگہانی وفات سے علاقے کی سیاست میں ناقابل تلافی خلا پیدا ہوگیا۔ضلع نگر کی تعمیر و ترقی کیلئے محمد علی شیخ انتھک محنت رائیگاں نہیں جائے گی۔مرحوم کے پسماندگان سے دلی دکھ کا اظہار کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ خدا وند تعالیٰ انہیں اپنی رحمت کے سائے میں رکھے۔ محمدعلی شیخ ایک سنجیدہ اور دیندار سیاست دان تھے جو سیاست کو عبادت سمجھ کر اس میدان میں وارد ہوئے تھے،مرحوم نے حقوق سے محروم غریب طبقات کی نمائندگی کرتے ہوئے ضلع نگر کی تعمیر و ترقی میں نہایت ہی قلیل عرصے میں بھرپور کردار ادا کیاوہ اپنی نرم دلی اور جاذب شخصیت کی وجہ سے پورے علاقے کے عوام کے دلوں میں ایک خاص مقام رکھتے تھے،ان کی اچانک جدائی نے پوری ملت کو غم زدہ کردیا ہے،خدا وند عالم مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عنایت فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔