وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کوئٹہ میں سیکورٹی اہلکاروں پر حملے کی پرزور مذمت اور6 قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع اور 25سے زائد کے زخمی ہونے پر شدید افسوس کا اظہارکیا ہے ، مرکزی سیکریٹریٹ سے میڈیا کو جاری اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے نتیجے میں سکیورٹی اہلکاروں اور عام شہریوں کی جانوں کے نقصان پر دلی رنجیدگی ہوئی ہے،پاکستان میں بد امنی پھیلانے والے عناصر قومی سلامتی اور سالمیت کے لیے مستقل خطرہ ہیں،کوئٹہ جیسے حساس شہر سے دہشت گردوں کی کمین گاہوں کا تدارک کرنے میں حکومتی ناکامی سوالیہ نشان ہے۔
ان کامذید کہنا تھاکہ کالعدم مذہبی جماعتوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف آپریشن کے بغیر ملک میں امن کی امید محض خواب ثابت ہو گی،بلوچستان میں موجود شر پسندوں کے تانے بانے ہمارے ازلی دشمن بھارت،امریکہ اور خلیجی ریاستوں سے ملتے ہیں،دہشت گردوں کی بزدلانہ کاروائیوں سے اس قوم کے عزم و حوصلوں کو پسپا نہیں کیا جا سکتا،استعماری قوتیں ہمیں خطے میں کمزور کرنے کے درپے ہیں،پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی سازش دراصل پاک چائنا اکنامک کوریڈور کی تکمیل کی راہ میں رکاوٹ پیدا کرنا ہے۔
وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین صوبہ پنجاب کے ترجمان راجہ امجد حسین نے اپنے ایک بیان میں منڈی بہاوالدین پولیس کی جانب سے مجلس وحدت مسلمین کے کارکنان کو حراساں کرنے کی پرزور مذمت کی ہے، انہوں نے کہا کہ ایم ڈبلیوایم منڈی بہاوالدین کے کارکنان پنجاب پولیس کے نشانے پرہیں،تاحیات نااہل سابق وزیر اعظم نوازشریف کیخلاف پوسٹ فیس بک پر شئیر کرنے پر مختلف کارکنان کو ایس ایچ او نفسیاتی تشدد کا نشانہ بنا رہا ہے، ایس ایچ او ایم ڈبلیوایم کے کرکنان کو دھمکاتے ہوئے کہتا ہے کہ حکومت کیخلاف کوئی بھی بات کی تو ملکوال میں جینا حرام کردونگا،ڈپٹی سیکرٹری جنرل منڈی بہاوالدین گذشتہ کئی دنوں سے اٹھارہ گھنٹے تھانے میں گذارنے پر مجبورہیں،متعصب ایس ایچ او نے ملت جعفریہ کا جینا دوبھر کر دیا ہوا ہے،آئی جی پنجاب واقعے کی نوٹس لیں اور اس متعصب ایس ایچ او کیخلاف کاروائی کریں بصورت دیگر ہم ہر قسم کے آئینی و قانونی احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔
وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ اعجاز حسین بہشتی کا دورہ لاہورجاری ہے ،اس دوران انہوں نے علامہ اقبال ٹاوُن میں محمد کمیل رکن وحدت یوتھ کے رہائش گاہ پر وحدت یوتھ لاہور کے کارکنان کے ساتھ فکر نشست سے خطاب کیا،اس موقع پر خطیب جامعہ مسجد شاہ خراسان علامہ اقبال ٹاوُن علامہ بشیر رضوی نے بھی شرکت کی،علامہ اعجاز بہشتی نے تنظیم سازی،معاشرہ سازی میں نوجوانوں کی کردار پر سیر حاصل گفتگو کی ، انہوں نے کہا کہ الہیٰ معاشرے کی تشکیل کیلئے نوجوانوں کے کاندھوں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، حکم قرآنی بھی یہی ہے کہ امر بالمعروف اور نہی ازمنکرکو کسی صور ت ترک نا کیا جائے ۔
وحدت نیوز(کراچی) کے الیکٹرک انتظامیہ جعفرطیار، عمار یاسر،غازی ٹاؤن،حسنین سوسائٹی،محمد آباد، شمائل ہومز اور اس سے ملاحقہ علاقوں میں رہائش پذیر عوام کو مسلسل دھوکا دے رہی ہے،شہریوںکے ساتھ زیادتی کا یہ سلسلہ فل الفور بند کیا جائےان خیالات کا اظہارمجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر کے ڈپٹی سیکریڑی جنرل علامہ غلام محمد فاضلی نے وحدت ہائو س ملیر میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ غیر اعلانیہ لوڈ شیدنگ کا اصل ذمہ دار وفاقی حکومت اورکے الیکٹرک کی نا اہل انتظامیہ ہے، جعفرطیار، عمار یاسر،غازی ٹاؤن،حسنین سوسائٹی،محمد آباد، شمائل ہومز اور اس سے ملاحقہ علاقوں میں کے الیکٹرک کی نااہل انتظامیہ کی جانب سے 9 سے 10 گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے جبکہ ان علاقوں میں رہائش پذیر افرادمستقل بنیادوں پر ہر ماہ باقائدگی سے بجلی کا بل جمع کراتے ہیں اور اس علاقے میں بجلی کےبلوں کی ریکوری 85 فیصد سے بھی زائد ہے، ہمیں ان گوٹھوں سے نجات دلائی جائے جن کے سبب سے ہر ماہ باقائدگی سے بل جمع کرانے والےجعفرطیار ملیر اور اس کے اطراف کے علاقوں کے باعزت شہریوں کو 9 سے 10 گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سامنہ ہے،ہم کے الیکٹرک انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کندہ مافیاکیخلاف کارروائی کی جائےاور باقائدگی سے بل ادا کرنے والے شہریوں کو ملیر کے دیگر علاقوں کی طرح ریلیف فراہم کیا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جعفرطیار ملیر کی انتظامیہ اور مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر کے وفود نے متعدد بارکے الیکٹرک کے اعلیٰ افسران سے اس حوالے سے ملاقات بھی کی، جس میں انہیں یقین دلایا گیا کہ جعفرطیار، عمار یاسر،غازی ٹاؤن،حسنین سوسائٹی،محمد آباد، شمائل ہومز اور اس سے ملاحقہ علاقوں میں 9 سے10گھنٹے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ میں ماہ محرم الحرام کے بعد کمی کی جائے گی، مگر تین ماہ گزر جانے کے باوجودکے الیکٹرک کی نا اہل انتظامیہ جھوٹے وعدے کر کے سفائیاں پیش کر رہی ہے۔
وحدت نیوز(لاہور) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا لاہور میں نیوز کانفرنس سے خطاب میں کہنا تھا کہ 17 جنوری سے پنجاب حکومت کیخلاف ملک گیر احتجاج ہوگا، اس سلسلے میں احتجاج کا طریقہ کار طے کرنے کیلئے ایک ایکشن کمیٹی بھی بنا دی گئی ہے،آل پارٹیز کانفرنس کے نتیجے میں بنے والی سٹیرنگ کمیٹی اپنی جگہ قائم رہے گی، مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید ناصرعباس شیرازی سٹیرنگ کمیٹی سمیت ایکشن کمیٹی کے رکن بھی نامزد ہوگئے ہیں،ایکشن کمیٹی کا پہلا اجلاس 11 جنوری کو ہوگا، جو فیصلہ کرے گی اس احتجاج کا طریقہ کار کیا ہوگا۔ ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ ہم استعفی مانگیں گے نہیں بلکہ لے گے، دباﺅ کیساتھ لیں گے، اب صرف ہم شہباز شریف، رانا ثنااللہ اور دیگر کے استعفے نہیں بلکہ پورے ملک میں جہاں، جہاں ان کی حکومت قائم ہے، وہاں سے ان کا حکومت کا خاتمہ ہوگا، ہمارے پاس سارے آپشن کھلے ہیں، ہم کسی بھی حد تک جائیں گے۔ انہوں نے کہا حکمرانوں کو ماڈل ٹاﺅن کے شہدا کے خون، ملک میں قتل و غارت اور لوٹ مار کا حساب دینا ہوگا، ان کے گریبان ہوں گے اور عوام کے ہاتھ ہوں گے۔ ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا حکمرانوں کو ختم نبوت(ص) کے قانون میں ترمیم کرنیوالوں کو بھی سامنے لانا ہوگا، وہ ابھی تک ان کی صفوں میں موجود ہیں۔ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ کا کہنا تھا کہ آل پارٹیز کانفرنس کے نتیجے میں بننے والی سٹیرنگ کمیٹی اپنی جگہ پر قائم ہے، آج ہم نے ایکشن کمیٹی بنا دی ہے جس میں تمام جماعتوں کے نمائندے شامل ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ایکشن کمیٹی میں مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے ناصر شیرازی، پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے قمر زمان کائرہ، پی ٹی آئی کی طرف سے عبدالعلیم خان، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید، مسلم لیگ (ق) سے کامل علی آغا، پی اے ٹی کے خرم نواز گنڈا پور شامل ہوں گے۔ ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ اس کمیٹی کا کام یہ ہوگا کہ وہ احتجاج کے تمام امور دیکھے گی، اس کمیٹی کے پاس یہ اختیارات بھی ہوں گے کہ کبھی بھی سٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس بھی بلا سکتے ہیں، 17 جنوری کے احتجاج میں شرکت کیلئے آصف زرداری، عمران خان، سراج الحق، چودھری شجاعت حسین سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں کے سربراہان کو دعوت دی گئی ہے۔ قبل ازیں ڈاکٹر طاہرالقادری سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین، پیپلز پارٹی کے میاں منظور احمد وٹو، سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا اور پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے ملاقات کی۔ ملاقاتوں میں ملک کی سیاسی صورتحال، احتجاجی تحریک اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین کوئٹہ ڈویژن کی ایک اہم نشست ایم ڈبلیوایم کے ممبر صوبائی اسمبلی آغا رضا کے ساتھ ہوئی۔جسمیں خصوصیت کیساتھ آغا رضا نے صوبہ بلوچستان اور ملک کے سیاسی حالات و واقعات پر تفصیلی روشنی ڈالی اور آئیندہ آنے والے الیکشن کے حوالے سے لائحہ عمل اور پری الیکشن تیاری کے آغاز کے حوالے سے گفتگو کی۔