The Latest


وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر،الزہرا کلینک غازی ٹاؤن اور خدیجتہ الکبری فاؤنڈیشن پاکستان کے اشتراک سے ایک روزہ فری میڈیکل،آئی اینڈ ڈینٹل چیک اپ کیمپ کا مرکزی امام بارگاہ جعفرطیار سوسائٹی میں انعقاد کیا گیاجس میں 700مریضوں کا مفت معائنہ اور ادویات کی فراہم کی گئی۔ کیمپ میں نامور خطیب اہل بیت ع علامہ مظہر علوی ایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل علامہ صادق جعفری، جعفریہ الائنس کے رہنما شہزاد رضوی،خدیجتہ الکبری فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر علی نیئرزیدی،زین رضوی،علی احمر زیدی،عارف رضا زیدی اور دیگر مذہبی وسماجی شخصیات نے خصوصی شرکت کی اور کیمپ کا معائنہ بھی کیا۔

اس موقع پر ایم ڈبلیوایم ضلع ملیر کے سیکریٹری جنرل سید احسن عباس رضوی کا کہنا تھا کہ ایم ڈبلیو ایم بلا رنگ ونسل عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور لوگوں کو مفت علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے فری میڈیکل کیمپس کا سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رکھا جائے گاالحمد للہ اس قبل بھی ماضی میں زلزلہ زدگان، سیلاب سمیت دیگر حادثات میں بلا تفریق عوامی ریلیف کیمپوں کا انعقاد کیا جاتا رہا ہے جس سے ہزاروں افراد مستفید ہوئے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت تبدیلی کے نعروں کے ساتھ عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں یکسر ناکام نظر آتی ہے شہر قائد آٹا،چینی اشیاء خوردونوش سمیت دیگر مصنوعی بحرانوں میں گھرا ہوا ہے جس کے تدارک کیلئے حکومتی زبانی دعوئے کئے جا رہے ہیں عملی اقدامات نہیں اس موقع پر خواتین او پی ڈی میں ماہر فیملی فزیشن ڈاکٹر شازیہ،مردانہ او پی ڈی میں ماہر اطفال ڈاکٹر ایم عالم، ڈینٹل او پی ڈی میں ڈاکٹر شہریارحسن اور امراض چشم کیمپ میں ڈاکٹر اقتدار کاظمی نے اپنی خدمات انجام دیں۔

 250 مریضوں کی آنکھوں کے مفت ٹیسٹ کیئے گئے،انہیں ادویات فراہم کی گئی،کل 80ضرورت مند مریضوں کو مفت چشمے فراہم کیئے گئے جبکہ 30مریضوں کو امراض چشم موتیا کی شکایت کے باعث آپریشن تشخیص کیا گیا جن کو 21فروری بروز جمعہ مفت آپریشن کی سہولیات اور امپورٹڈ لینس فراہم کیئے جائیں گے حاضرین نے اس میڈیکل کیمپ کے انعقاد کو خوب سراہا اور ایم ڈبلیوایم،الزہرا کلینک اور خدیجتہ الکبری فاؤنڈیشن سمیت اشرف ممتاز آئی ویلفیئر ایسوسی ایشن کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

وحدت نیوز(رجوعہ سادات) جامعہ بعثت رجوعہ سادات چینیوٹ میں بیس جمادی الثانی ولادت با سعادت جگر گوشہ رسولؐ ، ام الآئمہ ، سیدہ کونین جناب فاطمة الزھرا سلام اللہ علیھا کے روز عظیم الشان سالانہ جشن سعید کا اہتمام کیا گیا گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی خواتین نے ھزاروں کی تعداد میں شرکت کی جامعہ کی طالبات نے مختلف اسلامی و تاریخی واقعات کے ماڈل تیار کیے جو کہ آنے والے شرکاء کی توجہ کا مرکز بنے رہے

میلاد کے فقید المثال اجتماع سے محترمہ خضری نقوی ، محترمہ عاصمہ تصدق ، محترمہ عصمت بتول ، نورالھدی ٹرسٹ کے چیئرمین مولانا امتیاز حسین ، جامعہ بعثت کے چیئرمین اور ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی سیکرٹری براۓ تنظیم سازی مولانا شبیر بخاری ، جامعہ المنتظر لاھور کے پرنسپل مولانا قاضی نیاز ، ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری سیاسیات محترمہ نرگس سجاد اور مرکزی سیکرٹری براے تنظیم سازی اور پرنسپل جامعہ اھلبیت رجوعہ سادات محترمہ سیدہ معصومہ نقوی نے خطاب کیا علاوہ ازیں طالبات اور بچیوں نے مختلف تبلیغی ، تخلیقی اور سبق آموز ٹیبلو پیش کیے جو کہ حاضرین کی دلچسپی کا باعث بنے۔

وحدت نیوز(اٹک) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین اٹک اور آئی ایس او طالبات کی جانب سے میلاد مسعود جناب فاطمة الزھرا س کا انعقاد ھوا جس سے محترمہ فائزہ بتول نے خطاب کیا ،ان کا کہنا تھا کہ کردار فاطمی و زینبی کی حامل خواتین اپنے ظاھری حجاب کے ساتھ ساتھ قلبی حجاب کا بھی خیال رکھتی ہیں اور اپنے باطن کو گناھوں سے پاک رکھنے کی کوشش کرتی ھیں ۔

انھوں نے کہا باعمل خواتین ہی مھدوی انقلاب کا راستہ ہموار کریں گی اور اپنے امام وقت کی سالاری میں زینبی کردار ادا کرتے ہوے دین مبین کی سربلندی کا باعث بنیں گی اس موقع پرمجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کے فلاحی پراجیکٹ بیت زھراؑ میں سلائ سینٹر کا بھی افتتاح کیا گیا اس موقع پر مرکزی سیکرٹری شماریات محترمہ فرح دیبا نے ابتدائی مراحل میں جو امور انجام دیے جائیں گے ان کے بارے میں تفصیلات بیان کیں علاوہ ازیں بچیوں میں حجاب کی تشویق دلانے کے لیے حجاب کا مقابلہ رکھا گیا اور بہترین حجاب اوڑھنے والی بچیوں میں حجاب سیلیشز اور کارڈز تقسیم کیے گئے۔

وحدت نیوز(ملتان) محترمہ حنا تقوی کی پرنسپل جامعہ خدیجة الکبری ملتان کی محترمہ تصدق زھرا سے ملاقات اور اہم امور پر بات چیت ہوئی۔ محترمہ حنا تقوی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیوایم وومن ونگ لاھور نے ملتان میں میلاد جناب فاطمہ زھرا س کی مناسبت سے منعقدہ سالانہ کانفرنس میں شرکت کی اور خطاب کیا بعد ازاں جامعہ خدیجة الکبری کی پرنسپل محترمہ تصدق زھرا اور مختلف شعبہ ہاۓ زندگی سے تعلق رکھنے والی فعال خواتین سے ملاقات کی جس میں  مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا  خواتین کا معاشرے میں مثبت تعمیری اور فعال کردار ادا کرنے کی ضرورت پر زور دیا اس موقع پر محترمہ حنا تقوی نے ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے اغراض و مقاصد بیان کیے اور تنظیمی منشور سے آگاہ کیا اور خواتین کو اس پلیٹ فارم کے ذریعے دین و ملت کی خدمت کرنے کی دعوت دی۔

وحدت نیوز (نگر) مجلس وحدت مسلمین وومن ونگ ضلع نگر علاقہ پکھر کی جانب سے جشن ولادت با سعادت سیدہ کائنات ، ام ابیھا ، مادر حسنینؑ سیدہ فاطمة الزھرا سلام اللہ علیھا کے موقع پر جشن سعید کا انعقاد کیا گیا جس سے ضلعی سیکرٹری جنرل محترمہ گلاب بی بی نے خطاب کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ خاتون جنت بیبی کائنات کی وہ عظیم خاتون ھیں کہ جن کی رضا میں خدا راضی ھے اور جن کے غضبناک ھونے سے خداوند غضبناک ھوتا ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ جب تک ہم بی بی دو عالم کو اپنے اعمال و کردار کے ذریعے راضی نہ کر لیں خدا تک نہیں پہنچ سکتے جناب سیدہ سلام اللہ علیھا کہ کریمانہ ذات معبود کی معرفت تک رسائی میں وسیلہ بہترین وسیلہ ہے۔ انھوں نے مزید کہا جناب فاطمة الزھرا س کی کنیزوں میں بی بیؑ کی  پاکیزہ سیرت و کردار کی جھلک دکھای دینی چاہئیے۔

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل و رکن صوبائی اسمبلی پنجاب سیدہ زہرا نقوی نے کہا کہ اسلام عفت و حیا کا دین ہے۔ہمارا پردہ ہماری شناخت اور وہ امتیازی صفت ہے جو ہمیں بد نگاہی سے محفوظ رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ویلنٹائن ڈے ثقافتی تہوار کے نام پر بے حیائی کے فروغ کا ذریعہ ہے۔اسلامی تعلیمات میں ایسے کسی کلچر کی قطعاً کوئی گنجائش نہیں جس سے دین اسلام کی صداقت و حقانیت پر حرف آتا ہو۔ہمارا دین ان بلند ترین اقدار پر قائم ہے جن کے ذریعے معاشرے میں عورت کی اعلی حیثیت کو منوایا گیا۔اس وقت دشمن ثقافتی یلغار کے ہتھیار سے مسلمانوں کو ان کے دین سے دور کرنا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں جو جنگیں ہتھیاروں سے لڑ کر جسموں کو قیدی بنایا جاتا تھا آج وہی جنگیں میڈیا کے ہتھیار سے لڑ کر اسلام کے پیروکاروں کو مغرب ثقافت کا دلدادہ بنا کر ان کی روحوں کو مقید کیا جا رہا ہے تاکہ اہل باطل آسانی سے اپنے اہداف حاصل کر سکیں۔دین اسلام میں مرد و خواتین کے آزادانہ میل ملاپ کی سخت ممانعت ہے۔مغربی معاشرے میں مرد و زن کی مدر پدر آزادی کے بھیانک اثرات پوری دنیا پر عیاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسلامی معاشرے میں ویلنٹائن ڈے کی ہر سطح پر حوصلہ شکنی اور مذمت ہونے چاہیے تاکہ اس بے حیا رسم کو پنپنے کا موقع نہ مل سکے۔

وحدت نیوز(لاہور) ملٹری اکاونٹس سوسائٹی لاھور میں ایام فاطمیہ کی مناسبت سے مجلس عزا کا انعقاد ھوا جس میں ضلع لاھور کی مسئول برائے عالمات و ذاکرات محترمہ نسیم زھرا نے خطاب کیا  ۔بعد ازاں تنظیم سازی کے عمل کو جاری رکھتے ھوئےمجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع لاہور ملٹری اکاونٹس سوسائٹی یونٹ قائم کیا گیا جس میں محترمہ صباحت کو سیکرٹری جنرل اور محترمہ فائزہ بتول کو ڈپٹی سیکرٹری جنرل نامزد کیا گیا ۔

اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین لاھور کی سیکرٹری جنرل محترمہ حنا تقوی نے دونوں منتخب اراکین سے حلف لیا اور کہا‎کہ دنیا میں ہلچل و افراتفری اس بات کا پیش خیمہ ہے کہ ہادئ برحق امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کا ظہور اب قریب ہے لہذا ہم سبکو یکجا ہو کر عملی طور پر امام ع کے ظہور کے لیے زمینہ سازی کرنی ہے۔

وحدت نیوز(لاہور) معاشرے میں فلاحی و سماجی کام کے لیے اور لوگوں کی خدمت کے جزبے سے میدان عمل میں اترنے کے لیے خواتین کا تربیت یافتہ ھونا ایک لازمی امر ہے اسی سوچ کے پیش نظر مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاھور اور حکومتی گرلز گائیڈ ٹریننگ سینٹر پروگرام کے تعاون سے بیدیاں روڈ یونٹ میں ٹریننگ کے پہلے سیشن کا آغاز کیا گیا جس میں ماسٹر ٹرینر گرلز گائیڈ مسز نگہت اور مسز شہناز نے نوجوان خواتین کو لیکچرز کے ذریعے بنیادی معلومات فراھم کیں اس موقع پر ضلع لاھور کی سیکریٹری جنرل محترمہ حنا تقوی ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل محترمہ عظمی نقوی اور کوآرڈینیٹر محترمہ ثروت شجاعت بھی موجود تھیں۔

وحدت نیوز(گلگت) رکن اسمبلی مرحوم محمد شفیق ایک ملنسار شخصیت کے مالک تھے۔ان کی ناگہانی موت نے ہم سب کو دکھی کردیا ہے۔دکھ کی اس گھڑی میں پسماندگان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔

مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی رہنما ورکن گلگت بلتستان اسمبلی بی بی سلیمہ نے رکن اسمبلی محمد شفیق کی ناگہانی موت پر گہرے دکھ ورنج کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے خانوادگان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے اپنے تعزیتی پیغام میں مرحوم کی سیاسی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم ایک سیاسی شخصیت کے ساتھ ساتھ ایک ہمدرد انسان بھی تھے۔ان کی ناگہانی موت سے جہاں سیاسی خلا پیدا ہوچکا ہے وہاں علاقے کے عوام ایک ہمدرد اور متحرک انسان سے محروم ہوچکے ہیں۔خداوند تعالیٰ مرحوم کی لغزشوں کو معاف فرماکر انہیں اپنی رحمت کے سائے میں جگہ عنایت فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

وحدت نیوز(ہالا) امام بارگاہ شیعہ اثنا عشری میں منعقدہ مجلس عزا بسلسلہ ایام فاطمیہ میں مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری روابط محترمہ سیمی نقوی اور مرکزی معاون تنظیم سازی محترمہ غزالہ جعفری نے شرکت کی ،مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوے محترمہ سیمی نقوی نے کہا ایام فاطمیہ س منانے کا مقصد خواتین میں اپنے زمانے کے ھادی و رھبر کا دفاع اور ان کی حاکمیت و ولایت کے لیے جہاد کا جذبہ اجاگر کرنا ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ ہمیں یہ معلوم ہونا چاہیے کہ جناب سیدہ کا گریہ والد سے دوری ، شکستہ پہلو یا محسنؑ کے شھید ہوجانے کی وجہ سے نہیں تھا بلکہ آپ کا گریہ مدینے والوں کی بے رخی اور پیغام رسول اللہ ع کو بھلا دینے کی وجہ سے تھا انھوں نے مزید کہا آج امام زمانہ عج بھی مظلوم ھیں جن کی نصرت کے لیے ھمیں خود کو اور معاشرے کو آمادہ کرنے کی ضرورت ہے بعد ازاں  محترمہ سیمی نقوی اور محترمہ غزالہ جعفری نے مدرسہ ابو تراب زیر سرپرستی علامہ دوست علی سعیدی کا دورہ کیا اور طالبات سے ملاقات کی۔

Page 63 of 123

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree