وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمداقبال رضوی نے کہا ہے کہ جب تک انتہا پسندی کے ناسور کو ختم نہیں کیا جا تا تب تک وطن عزیز میں امن وسکون کے حقیقی قیام کو خواب و خیال ہی سمجھا جائے گا۔اسلام دشمن طاقتیں اپنے آلہ کاروں کے ذریعے وطن عزیز میں نفرت و تفرقہ کی آگ بھڑکانا چاہتیں ہیں۔ملک میں بسنے والے تمام مسالک کو قومی سلامتی کے لیے بابصیرت اور دانشمندانہ اقدام کرنا ہوں گے تاکہ دشمنوں کے ناپاک عزائم کو شکست دی جا سکے۔انہوں نے کہا وطن عزیز کا استحکام اور وحدت بین المسلمین شہید قائد عارف حسینی کی زندگی کا مشن تھا۔انہیں ملک دشمن طاقتوں نے اسلام اور وطن سے محبت کی سزا دیتے ہوئے شہید کر دیا۔مجلس وحدت مسلمین ان ہی کے مشن کو لے کر میدان میں نکلی ہے۔شہید قائد عارف حسینی کے افکار کی ترویج وطن عزیز کے امن و سلامتی کی ضمانت ہے۔انہوں نے وزیر اعظم نواززشریف کے اس بیان کی تعریف کی جس میں انہوں نے انتہا پسندانہ نظریات کو عالمی خطرہ قرار دیا اور کہا کہ پاکستان کو ہر رنگ و نسل اور مذہب کے لیے محفوظ بنایا جائے گا۔ایم ڈبلیو ایم کے رہنما نے کہاکہ ہمارا موجودہ حکومت سے کوئی سیاسی اختلاف نہیں۔ہمارا موقف شفاف اور واضح ہے۔ہم پُرامن پاکستان کے خواہاں ہیں ۔حکومت میں موجود کچھ شخصیات اپنے اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے متعصبانہ کردار ادا کر رہے ہیں۔ان کا یہ عمل پاکستان میں بسنے والے پانچ کروڑ سے زائد اہل تشیع کے بنیادی حقوق سلب کرنے کے مترادف ہیں۔حکومت ایک طرف کالعدم جماعتوں کو تحفط فراہم کر رہی ہے جبکہ دوسری طرف ہمارے لوگوں کو عزاداری کے پروگراموں کے انعقاد پر مقدمات کا سامنا کرنا پڑ رہے۔ہم محب وطن اور ذمہ داری شہری ہیں۔ہمارے خلاف ریاستی اداروں کو استعمال کر کے ہمارے دلوں میں وطن کے خلاف نفرت نہیں پیدا کی جا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ 7اگست کو ’’تحفظ پاکستان کانفرنس ‘‘میں شرکت کے لیے پورے ملک سے ہزاروں افراد اسلام آبادپہنچیں گے اور اپنے عظیم قائد کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔
وحدت نیوز(پرتگال) پاکستان میں گذشتہ 80دنوں سے زیادہ بھوک ہڑتال پر بیٹھے مجلس وحدت مسلمین کے سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس اور علامہ سید حسن ظفر نقوی کی صحت و سلامتی کے لیے دعائیہ تقریب۔پرتگال میں بسنے والے پاکستانیوں کا حکومت وقت سے مطالبہ اور علامہ صاحبان کی صحت و سلامتی کے لیے دعائیہ تقریب منعقد ہوئی ۔ گذشہ شب پرتگال کے مومنین نے دعائے جوش الصغیر کا روح پرور پروگرام ترتیب دیا جس میں مومنین نےبارگاہ الہی میں دعاؤں اور مناجات کے وسیلے سے ملک میں امن و سلامتی کے لیے متوسل ہوئے۔ بالخصوص ناصر ملت علامہ راجہ ناصر عباس اور علامہ سید حسن ظفر نقوی کی صحت و سلامتی اور انکی نصرت و کامیابی کے لیے امام زمان (عج) کی بارگاہ میں خصوصی توسل کیاگیا۔پروگرام کے اختتام پرحجت الاسلام والمسلمین علامہ شمیم سبطین رضوی کے بلندی درجات کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی اور امام زمانہ (عج) کے ظہور کی تعجیل اور حضرت امام خامنہ ای حفظ اللہ کے لیے بھی دست دعا بلند کیا گیا۔
وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹری سیاسیات علی حسین نقوی نے لاڑکانہ میں رینجرز کے جوانوں پر حملے کی شدیدمذمت کرتے ہوئے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صوبہ میں رینجرز کے اختیارات کی توسیع میں جلدی کریں پاکستانی قوم اپنے محافظوں پر حملہ آوروں کو دہشتگرد ملک دشمن اور بیرونی ایجنٹ گردانتے ہیں وطن دشمنوں کو فی الفور گرفتار کرکے نشان عبرت بنایا جائے اور ان دہشتگردوں کے پیچھے جو بھی عناصر کارفرما ہیں انکے چہرے قوم کے سامنے بے نقاب کیئے جائیں۔انہوں نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ رینجرز اختیارات سمری پر فی الفور دستخط کرکے سندھ بھر میں دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کا اختیار دیا جائے۔
انہوں نے صوبائی حکومت کو متنبہ کیا کہ سندھ بھر میں کالعدم دہشتگرد جماعتوں کے دہشتگردد کھلے عام دندناتے پھررہے ہیں شہر قائد سے لیکر جیکب آباد تک کالعدم جماعتوں کے دفاتر کھلے ہیں اگررینجرز کو سندھ میں کاروائی کے اختیارات نہ دیئے گئے تو پھر سانحہ شکارپور اور سانحہ جیکب آباد جیسے واقعات رونما ہونے کے امکانات بڑھ جائیں گے ۔علی حسین نقوی نے ہالہ اور مٹیاری میں سندھ حکومت میں شامل چند وزاء کی جانب سے مجلس وحدت مسلمین کے کارکنان کے خلاف سیاسی انتقامی کاروائیوں کی بھی بھرپور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے وزیر اعلٰی سندھ مراد علی شاہ اور آئی جی سندھ سے مطالبہ کیا کہ وہ پولیس کی سر پرستی میں مٹیاری کے گاؤن تعلقہ ہالا یوسی کرم خان نظامانی گاؤن میں مجلس وحدت مسلمین کے کارکن محمد خان لغاری کے گھر اور املاک پر رئیس علی احمد نظامانی کے کہنے پر ایس ایچ .او ہالہ عبیداللہ رند کی سربراہی میں مشہور جرائم پیشہ جعفر سھتو نے اپنے درجنوں لوگوں کے ساتھ حملہ کیا اور گھر سمیت چار دوکانیں مسمار کرکے قیمتی سامان لوٹنے کی مذمت کی انہوں نے کہا کہ پولیس ان جرائم پیشہ افراد کی حفاظت کرتی رہی ہے ان حالات میں اگر مذکورہ کارکن کو سندھ حکومت نے انصاف فراہم نہ کیا توہم احتجاج کا راستہ اختیار کرنے پر مجبورہونگے۔
وحدت نیوز(گلگت) گلگت بلتستان میں غیرقانونی ٹیکسز کے نفاذکے خلاف عوامی ایکشن کمیٹی کے احتجاجی جلسے سے مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے سیکرٹری سیاسیات برادر غلام عباس نے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ مسلم لیگ ن کی جی بی حکومت کی ایک سالہ کارکردگی پی پی پی حکومت کی گذشتہ پانچ سالہ کارکردگی سے مختلف نہیں ، جی بی حکومت عوام کے مسائل کے حل میں یکسرناکام دکھائی دیتی ہے، سہولیات دینے کے بجائے غیر قانونی اور غیر آئینی ٹیکسز کا نفاذکرکے عوام سے جینے کا حق بھی چھینا جارہا ہے جو کہ ناقابل برداشت ہے، انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت ہوش کے ناخن لے اور اس دن سے ڈرے کے جب پورا گلگت بلتستان ان کے عوام دشمن اقدامات کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے ۔
وحدت نیوز(کوہاٹ) قومی وحدت کونسل اور مجلس وحدت مسلمین کے اشتراک سے شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کی برسی کا اجتماع انواریہ امام بارگاہ مٹھا خان میں منعقد ہوا،جس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی، اجتماع سے ایم ڈبلیوایم کے رکن شوری عالی اور صوبائی آرگنائزر علامہ محمد اقبال بہشتی نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہاکہ شہید عارف حسینی ؒ اس سرزمین پر امام خمینی ؒ کے انقلاب کا تنہا سفیر تھا، انہوں نے تشیع پاکستان کو سیاسی ، اجتماعی اور سماجی شعور اور آگہی فراہم کی، شہید حسینی امریکہ اوراس کی ہواری قوتوں کی آنکھ کا کانٹا تھے جسے امریکہ نے اپنے پالتو ضیاءالحق کے زریعے راستے سے ہٹا دیا، انہوں نے مذید کہا کہ شہید حسینی ؒ کی ذات مقدس تقاضاکرتی ہے اور خود امام خمینیؒ کا فرمان بھی ہے کہ میرے عزیزفرزند (عارف حسینی)کے افکار ونظریات کو زندہ رکھواس فرمان کو مدنظر رکھتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین نے اپنے قیام سے آج تک شہید حسینی ؒ کی یوم شہادت کے موقع پر قومی اجتماع کا آغاز کیا الحمد اللہ ۷اگست بروز اتوار مرکزی امام بارگاہ جی سکس ٹو اسلام آباد کے باہرعظیم الشان قومی اجتماع بسلسلہ برسی شہید قائد بعنوان تحفظ پاکستان کانفرنس منعقد ہو گا۔
وحدت نیوز(مٹیاری) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹر ی جنرل علامہ مقصودڈومکی نےسیکریٹری فلاح بہبود عالم کربلائی ، ضلع مٹیاری کی سیکریٹری جنرل علامہ اختر حسین اور سید فرمان علی شاہ کاظمی کے ہمراہ تعلقہ ھالا یوسی کرم خان نظامانی گاؤن ملوک خان لغاری میں پیپلز پارٹی کے رہنما وڈیرہ علی احمد نظامانی اور گینگ وار سرغنہ جعفرسہتو کے کارندوں کی جانب سے ایم ڈبلیوایم کے کارکنان اور حامیوں کی املاک پر حملے سے متاثرہ افراد سے ملاقات کی ،تفصیلات کے مطابق علامہ مقصودڈومکی نے وڈیرے کی لشکر کشی کے نتیجے میں تباہ ہونی والی املاک اور نقصانات کا جائزہ لیا اور متاثرین کی روداد بھی سنی ، علامہ مقصودڈومکی کی آمد کے ساتھ ہی متعلقہ تھانے سے پولیس نفری بھی موقع پر پہنچ گئی اور متاثرین کو انصاف دلانے کے دعوے کیئے، علامہ مقصودڈومکی نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی پی پی رہنما علی احمد نظامانی اور جعفرسہتو کے اس ظلم پر مقامی انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے اور ان دہشت گرد عناصرکی پشت پناہی کررہی ہے ، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت اس واقعے کا فوری نوٹس لے اور لوٹ مارمیں ملوث عناصر کے خلاف فوری قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے وگرنہ مجلس وحدت مسلمین شدید احتجاج پر مجبور ہوگی، علامہ مقصودڈومکی کی آمد کی اطلاع ملتے ہی مخالف گروہ نے مین شاہراہ بلاک کرکے دھرنا دیا اور ایم ڈبلیوایم قائدین کا راستہ روکنے کی کوشش کی بعد ازاں ایم ڈبلیوایم کے صوبائی رہنما عالم کربلائی کی مدلل گفتگو سے شکست کھانے کے بعد انہوں نے راستہ چھوڑ دیا۔