وحدت نیوز(اسلام آباد) شہید قائد عارف حسین الحسینی کی 28ویں برسی کے سلسلے میں جناح ایونیوپرمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام”تحفظ پاکستان کانفرنس“کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئےرکن شوری عالی علامہ امین شہیدی نے کہا کہ آج کا یہ اجتماع یہ ثابت کرتا ہے کہ شیعہ قوم سیاسی اور مذہبی اعتبار سے باشعور اور بیدار ہے۔شیعہ حقوق کے حصول کے لیے شروع کی جانے والی تحریک کوعلامہ ناصر عباس کی جدوجہد ،عزم اور حوصلے نے عروج دیا ہے۔آج کا یہ جم غفیر دیکھ کر حکمرانوں کو ہوش میں آجانا چاہیے کہ ملت تشیع کو جبر اور ظلم سے دبانے کی کوشش کبھی کامیاب نہیں ہو سکتی۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) شہید قائد عارف حسین الحسینی کی 28ویں برسی کے سلسلے میں جناح ایونیوپر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام”تحفظ پاکستان کانفرنس“کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئےشیعہ ایکشن کمیٹی کے سربراہ مرزا یوسف حسین نے کہا کہ صاحبان اقتدار کو محب وطن اور ملک دشمن قوتوں میں تمیز کرنا ہو گی۔علامہ ناصر عباس کے مطالبات آئینی و قانونی ہیں انہیں تسلیم کیا جائے، علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کے مشن کے تکمیل کے لئے جس جدوجہد کا آغاز کیاوہ آج نا فقط پاکستان بلکے عالمی سطح پر ایک مضبوط آواز بن چکی ہے، عراق، ایران، شام ، بحرین ، لبنان سمیت دنیا بھر سے مراجع عظام اور علمائے کرام کی جانب سے ان کی بھوک ہڑتال کی حمایت میں جاری پیغام علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی استقامت اور سچائی کے عکاس ہیں ۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) شہید قائد عارف حسین الحسینی کی 28ویں برسی کے سلسلے میں جناح ایونیوپر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام”تحفظ پاکستان کانفرنس“کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئےشہید قائد عارف حسین کے فرزند حسین الحسینی نے شرکا ءکا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ شہید قائد اتحاد بین المسلمین کے داعی تھے۔آج کے دن شہید کی روح سے تجدید عہد کرنا ہو گا کہ ہم سب ایک ہیں۔آپس کے اختلافات کو دور کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔علامہ ناصر عباس کی بھوک ہڑتال کی حمایت کرتا ہوں اور ان کی تہہ دل سے قدر کرتا ہوں۔قوم کی خاطر ان کی جدوجہد کوئی معمولی بات نہیں۔بھوک ہڑتال نتیجہ خیز ثابت ہوئی اور انہوں نے اپنے مطالبات منوائے ہیں۔پارہ چنار میں حالات تبدیل ہو چکے ہیں۔انتظامیہ مذاکرات کرنے پر مجبور ہے۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) شہید قائد عارف حسین الحسینی کی 28ویں برسی کے سلسلے میں جناح ایونیوپر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام”تحفظ پاکستان کانفرنس“کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئےشوریٰ عالی کے رکن سید علی رضوی نے کہا ہم شہید پرور قوم ہیں۔پاکستان کو بنانے میں ملت تشیع نے خون پیش کیا ہے اور اس کے تحفظ کے لیے بھی بھرپور جذبہ رکھتے ہیں۔ہمارا جینا مرنا اسی وطن عزیز کے لیے ہے۔آج عوام کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر اس حقیقت کا برملا اظہار ہے کہ جب بھی قائد وحدت علامہ ناصر حکم دیں گے عوام ان کی آواز پر اسی طرح لبیک کہیں گے۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) شہید قائد عارف حسین الحسینی کی 28ویں برسی کی مناسبت سے جناح ایونیوپرمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام”تحفظ پاکستان کانفرنس“میں قائد وحدت ناصرملت حضرت علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی آمد پر پنڈال لبیک یاحسین ؑکے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھا، اسٹیج پر موجود علمائے کرام اور پنڈال میں موجودہزاروں کی تعداد میں موجود خواتین و حضرات نے اپنے ہر دلعزیزقائد کی انصاف کے حصول اور ریاستی جبروتشددکے خلاف تین ماہ پر مشتمل بھوک ہڑتال پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے شاندار انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) شہید قائد عارف حسین الحسینی کی 28ویں برسی کے سلسلے میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام”تحفظ پاکستان کانفرنس“کا انعقادجناح ایونیو پر ہوا جس میں ملک بھر سے ہزاروں کی تعداد میں کارکنوں اور شیعہ سنی افراد نے شرکت کی۔شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی نے علامہ عارف حسینی کی قومی خدمات اور بصیرت کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا شہید قائد نے بکھری قوم کو یکجا کر ایک مضبوط ملت بنا دیا۔علامہ ناصر عباس اپنے اُس شہید قائد کی راہ پر گامزن ہیں جس نے کسی آمر کواپنی راہ کی دیوار نہیں بننے دیا۔موجودہ حکمران یہ بات ذہن نشین کر لیں کہ اس حسینی قوم کو طاقت کے بل بوتے پر دبانے کی کوشش کبھی کامیاب نہیں ہو گی۔وطن عزیز میں طاغوت و استکبار اور نجدی قوتوں کے ایجنڈے کو پنپنے نہیں دیا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ علامہ ناصر عباس کی بھوک ہڑتال کو تین ماہ کا عرصہ گزر چکا ہے۔ مختلف مراجع عظام اور ملک کے نامور سیاستدانوں نے ان سے بھوک ہڑتال کے خاتمے کی اپیل کی ہے۔ آج شرکا کی طرف سے بھی میں اس کی تائید کرتے ہوئے علامہ ناصر سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ شہید قائد کی برسی کے موقعہ پر بھوک ہڑتال کے خاتمے کا اعلان کر کے قوم کے اضطراب کو تسکین میں بدل دیں۔