وحدت نیوز(کراچی) مجلسِ وحدت مسلمین صوبہ سندہ کے سیکرٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے پاراچنار میں دھشتگردی کے واقع کی شدید الفاظ میں مذ مت کرتے ہوئے اسے حکومت اور ریاستی اداروں کی نااہلی قراردیا ۔انہوں نے کہا کہ تسلسل کے ساتھ پاراچنار میں معصوم انسانوں کا خون ناحق بہایا جا رہا ہے جبکہ حکومت خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے ۔پاراچنار میں ہونے والے مظالم پر ملک بھر کی عوام کو بھرپور احتجاج کرنا چاہیے ۔قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس کے حکم پر عید کے دن سیاہ پٹیاں باندھ کر شیعہ نسل کشی کے خلاف احتجاج کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ قائد شھید علامہ سید عارف حسین الحسینی رح کی سر زمین پاراچنار سے پاکستان کے کروڑوں عاشقان اہلبیت ع کو والہانہ محبت ہے ۔پاراچنار پر ہونے والے مظالم تکفیری دھشتگردوں اور ان کے سرپرستوں کے مجرمانہ روئیے کی عکاس ہے ۔
وحدت نیوز(کوئٹہ)علامہ برکت علی مطھری صوبائی سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین بلوچستان نے کہا کہ سانحہ پاراچنار ایک عالمی سازش کا حصہ ہے پاراچنار میں کئی واقعات ہوئے ہیں ۔ریاستی ادارے ناکام ہیں ، بے گناہ مسلمانوں کی پاراچنار میں شہادتیں ایک افسوسناک واقعہ ہے۔ پاراچنار کے مسلمان شیعوں کا نسل کشی کا ذمہ دار امریکا اور غاصب اسرائیل ہے۔ریاستی ادارے پاراچنار میں کوئی کردار ادا نہیں کررہے ہیں ۔ سیکورٹی اور تحفظ عوام کا ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہےاتنی چیک پوسٹیں پاراچنار میں کیا کررہی ہیں۔ اس واقعے کے ملزمان کوفورا آشکار کریں سہولت کاروں کو فوجی علالتوں میں فوراََ سزا دیں۔ہم آرمی چیف پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں ایف سی کے ہاتھوں پاکستان میں مسلمان شیعوں کا قتلِ عام بند کروائیں ،وزیر اعظم نے سوائے مایوسی کے کچھ نہیں دیا ،آرمی چیف شیعہ نسل کشی روکنے میں کردار ادا کریں،پاراچنار میں کھلی دہشتگردی کا سد باب کیا جائے نسل کشی بند کی جائے ۔آل سعود اورآل یہود کے ڈالروں کی وجہ سے شیعوں کی پورےپاکستان میں نسل کشی بند کیا جائے۔ ریاستی اداروں کے ذمہ دار وں سے آرمی چیف پاکستان جواب طلبی کریں اتنےمظلوم مسلمانوں کا حالتِ روزہ میں شہید کرنا اورکتنے مظلوم پاکستانیوں کا بے گناہ خون بھانا ایک انسانیت کی تذلیل ہے۔لہذا آرمی چیف پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کوئٹہ سے لیکر کراچی پاراچنار اور پورے پاکستان میں شیعہ مسلمانوں کی نسل کشی بند کی جائے۔ملزموں کو فوجی عدالتوں میں پیش کیا جائے اور پورے نیٹ ورک کو ظاہر کیا جائے۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے عید سعید الفطر کے پرمسرت موقع پر ملت پاکستان کے نام پیغام میں کہا ہے کہ ماہ مبارک رمضان میں خدا وند متعال کی برکتوں اور رحمتوں کے نزول کے بعد اس کے محبوب بندوں کیلئے عید الفطر ایک عظیم تحفہ ہے اور اس عظیم تحفے کا بہترین استعمال یہی ہے کہ ہم عید الفطر کی خوشیوں میں شہدائے ملت اور اسیران مکتب اہل بیت ؑ کے خانوادگان کو بھی یاد رکھیں بالخصوص شہداء اور اسیران کے بچوں کو یہ احساس نا ہونے دیں کے ان کے والی اور سرپرست ان کے ہمراہ نہیں جو دیگر بچوں کی طرح انہیں بھی نئے کپڑے جوتے دلوائیں اور عیدی دیں لہذٰا میرے اپیل ہے پوری ملت اسلامیہ سے کے وہ سانحہ پاراچنار، سانحہ کوئٹہ، سانحہ بھاولپوراور کراچی کے شہداءکی یاد میں عید الفطرسادگی کے ساتھ منائیں اور معاشرے کے محروم افراد کو عید کی خوشیوں میں لازمی یاد رکھیں یہی قرب خدا کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے ۔
ان کاکہنا تھا کہ اس برس عید کا چاند اہلیان پاکستان کے لیئے سنگین سانحات آزمائشوں اور امتحانات کے ساتھ نمودار ہواہے، عید کے موقع پر سانحہ پاراچنار ، سانحہ کوئٹہ اور سانحہ بہاولپور جیسے تین مختلف سنگین سانحات میں سینکڑوں شہریوں کی ہلاکت نے پوری قوم کو سوگ میں مبتلا کردیا ہے، ہر آنکھ اشکبار ہے، ایسے میں پاکستانی عوام کو چاہئے کہ عید الفطر انتہائی سادگی کے ساتھ منائیں تاکہ جن کے پیارے اس عید پر ان سے بچھڑ گئے ہیں ، انہیں اپنے عزیزوں کے بچھڑجانے کا دکھ کم سے کم محسوس ہو،انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ عید کی خوشیوں میں شہدائے وطن کو لازمی یاد رکھیں ، قبور شہداء پر حاضری دیں ۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) ابھی سانحہ پاراچنار وکوئٹہ کا زخم ہرا ہی تھا کہ بہاولپور میں خوفناک خونی حادثے نے درجنوں قیمتی انسانی کو لقمہ اجل بنا دیا، معمولی سی غفلت نے کتنے ہی گھروں کے چراغ بجھا دیئے، ہلاک شدگان کے پسماندگان کے غم میں برابرکے شریک ہیں ،ملت پاکستان سانحہ پاراچنار، سانحہ کوئٹہ اور اب سانحہ بہاولپور کے باعث عید الفطر انتہائی سادگی کے ساتھ منائیں ، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے بہاولپور کے نزدیک احمد پور شرقیہ میں آئل ٹینکرکے حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں کیا۔
انہوں نے کہا کہ بظاہر یہ حادثہ انسانی غفلت کے باعث رونما ہوا، لیکن اس عظیم سانحے کے پیچھےبھی ہمارے نااہل، غیر سنجیدہ اور عوامی مسائل سے لاتعلق حکمرانوں کی کوتاہی کارفرما ہے، غربت ، مہنگائی اور بے روز گاری کے شکار عوام نے چند سو روپے کا پیٹرول لوٹنے کے چکرمیں اپنی قیمتی جانوں کو گنواں دیا، اگر ہمارے حکمران عوام کو درپیش مشکلات کے حل میں سنجیدہ ہوتے، انہیں با عزت روزگار دیتے، مہنگائی پر قابو پاتے تو اس سانحے میں ہلاک ہونے والے افراد پیٹرول لوٹنے کی خاطر موت کے منہ میں نا جاتے،علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے اس اندھوناک سانحے میں ہلاک ہونے والے شہریوں کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے اور مرحومکی مغفرت کی دعا کی ہے۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) خیرالعمل ویلفیئر اینڈ ڈویلپمنٹ ٹرسٹ کی طرف سے ماہ رمضان میں ملک بھر کے مختلف اضلاع میں 3000 مستحق خاندانوں میںراشن پیکج تقسیم کیا گیا جس سے تقریبا 15000 افراد مستفید ہوئے اور یہ سلسلہ رمضان المبارک کے آخر تک جاری رہا حسب سابق راشن پیکج میں آٹا،گھی،دالیں،کھجور،پتی،بیسن،چینی،چاول، ودیگر اشیاء خوردونوش شامل تھیں ۔ خیرالعمل ویلفیئر اینڈ ڈویلپمنٹ ٹرسٹ کی طرف سے کرا چی میں 1200خاندانوں، سندھ میں نوابشاہ،دادو،حیدرآباد، جامشور،مٹیاری ٹنڈوالہ یار میں 300خاندانوں, اوچ شریف علی پور میں100 خاندان،بھکر میں50 خاندانوں، اسلام آباد میں92 خاندانوں،پنڈی میں55 خاندانوں،اٹک میں215 خاندانوں،سرگودھا میں100خاندانوں،منڈی بہائوالدین میں75 خاندانوں، گوجرانوالہ میں200 خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا ودیگر اضلاع میں بھی راشن پیکج تقسیم کیا گیا۔ خیرالعمل ویلفیئر اینڈ ڈویلپمنٹ ٹرسٹ کے چیئرمین سید باقر زیدی نے کہا ہے کہ انسانیت کی خدمت ثواب کا بہترین ذریعہ ہے مستحق اور ضرورت مندافراد کی مدد کر کے قلبی سکون و اطمینان ملتا ہے sافراد ہماری توجہ اور امداد کے منتظر ہیں ۔رمضان المبارک میں اللہ کی خوشنودی اور ضرورت مندوں کی محتاجی دور کرنے کے لیئے رفاعی کام بہتر عمل ہے ۔خیرالعمل ویلفیئر اینڈ ڈویلپمنٹ ٹرسٹ کی اولین ترجیح دکھی انسانیت کی خدمت اور مستحق ،نادار،افراد کو زندگی کی تمام بنیادی ضروریات فراہم کر کے انکو احساس محرومی سے نکالنا ہے۔ سید باقر زیدی نے کہا کہ اللہ تعالی کو انسان کا سب سے محبوب پسندیدہ عمل جو اللہ کریم کے ہاں افضل ترین عبادت ہے شمار ہوتا ہے وہ اس کی مخلوق میں ضروریات زندگی سے محروم انسانوں کی مدد کرنا ہے ایسے نیک اعمال کی ادائیگی کرنے والے انسان کو اللہ تعالی کا قرب حاصل ہوتا ہے اور معاشرہ کا ہر فرد بھی اس شخص کو انتہائی عزت واحترام کی نگاہ سے دیکھتا ہے ۔
وحدت نیوز(گلگت) کوئٹہ اور پاراچنار میںسفاک دہشت گردوں کی بزدلانہ کاروائیوں کی سخت مذمت کرتے ہیں۔دشمنوں کی بزدلانہ کاروائیوں سے پاکستان قوم ہرگز مرعوب نہیں ہوگی ۔
مجلس وحدت مسلمین کے رہنما و رکن قانون ساز اسمبلی حاجی رضوان علی نے کوئٹہ اور پاراچنار میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والے بے گناہ شہریوں کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ دشمن اپنی بزدلانہ کاروائیوں سے قومی وحدت کو پارہ پارہ کرنا چاہتا ہے ۔دشمن جان لے کہ پوری پاکستانی قوم دہشت گردوں کے مقابلے میں متحد ویکجا ہے اور دہشت گردوں کے ہر وار کا جرات و دلیری سے مقابلہ کیا جائیگا۔
انہوں نے کہا کہ کوئٹہ اور پاراچنار میں دہشگردوں کی بربریت نے ثابت کردیا کہ ملک دشمنوں کا ہدف صرف اور صرف امریکہ و اسرائیل مخالف قوتیں ہیں۔آج ملت اسلامیہ اپنے مظلوم فلسطینوں اور کشمیری مسلمانوں کی حمایت میں امریکہ و اسرائیل اور انڈیا کے خلاف سڑکوں پر تھے،دہشگردوں نے امریکہ اسرائیل اور انڈیا کے مفادات کی تحفظ کیلئے ہمیں نشانہ بنایا ہے۔پاراچنار مین پے درپے حملوں نے ثابت کردیا کہ ہمارے سیکورٹی ادارے ان مظلوم عوام کو تحفظ دینے میں ناکام ہوچکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم ظلم و بربریت پر ہرگز خاموش نہیں رہ سکتے ہماری نسل کشی ہورہی ہے اور حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم ان ظالموں کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے اور خون کے آخری قطرے تک وطن عزیز پر مسلط ان شیطانی قوتوں کے خلاف آواز بلند کرتے رہیں گے۔۔