Print this page

مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی جانب سے شادمان قصرِ بتول لاہور میں اعتکافِ رجبیہ کا انعقاد

17 جنوری 2025

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی جانب سے شادمان قصرِ بتول لاہور میں اعتکافِ رجبیہ کا انعقاد کیا گیا۔ 13,14,15 رجب المرجب ایام بیض کی مناسبت سے اعتکافِ رجبیہ میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت اس با برکت اور پُر نور عبادت میں تلاوت و نماز و اذکار کے ساتھ ساتھ شرح دعائ رجبیہ ، تجوید القرآن اور احکام اعتکاف اور دیگر اخلاقی موضوعات پر مشتمل دروس کا اہتمام کیا گیا ۔

جس میں جناب مولانا حسن مہدی کاظمی ، مرکزی صدر ایم ڈبلیو ایم وومن ونگ محترمہ سیدہ معصومہ نقوی اور محترمہ عالیہ نصیر صاحبہ نے دروس دیے۔ اس موقع پر ایام البیض سے منسوب عمل ام داود بھی اجتماعی طور پر بجالایا گیا۔صدر ایم ڈبلیو ایم وومن ونگ محترمہ سیدہ معصومہ نقوی نے اعتکافِ رجبیہ کے آخری دن تمام معتکف خواتین میں مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی جانب سے ہدیہ جات تقسیم کیے۔پروردگار عالم تمام مومنات کی طاعات و عبادات قبول و منظور فرمائے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree