Print this page

مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین علمدار روڈ کوئٹہ کے زیر اہتمام جشن عید غدیر و عید مباہلہ کا انعقاد

05 جولائی 2024

وحدت نیوز(کوئٹہ) ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین علمدار روڈ کوئٹہ کے زیر اہتمام جشن عید غدیر و مباہلہ کو انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی صدر ایم ڈبلیو ایم وومن ونگ سیدہ معصومہ نقوی اور رکن نگران کونسل ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین مولانا حسن مہدی کاظمی صاحب نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا جشن میں ایم ڈبلیو ایم وومن ونگ ہزارہ ٹاون یونٹس نے بھی شرکت کی اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے غدیر اور مباہلہ کے پیغامات پر روشنی ڈالی۔ قول امیر المومنین علیہ السلام کے مطابق ہر ظالم کے دشمن اور مظلوم کے مددگار بننے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ ایام عزا کے دن نزدیک ہیں مجالسِ سید الشھدا علیہ السلام کے تبرکات کو اسرائیلی مصنوعات سے پاک رکھیں بانیان تبرک کے انتخاب پر خصوصی توجہ دیں اور حتی الامکان اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں ۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree