Print this page

گندم ایشو اور مالیاتی بحران ایم ڈبلیوایم رہنما واپوزیشن لیڈر کاظم میثم کی وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سے ملاقات

22 جنوری 2024

وحدت نیوز(گلگت) اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی و پارلیمانی لیڈر مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کاظم میثم کی وزیراعلٰی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان سے ملاقات، گلگت بلتستان کی مجموعی صورتحال بلخصوص گندم ایشو اور مالی بحران پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

 اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ عوام سخت سردی میں احتجاج پر ہے اور گندم کے ایشو کو حل کرنے اور مالیات بحران کو دور کرنے کے لیے صوبائی حکومت وفاق کے خلاف جو بھی اقدام اٹھائے اپوزیشن اس ساتھ کھڑی ہوگی۔ اپوزیشن اراکین بھی عوامی ایشیوز کے حل کے لیے آواز بلند کرتے رہیں گے اور عوام کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree