Print this page

قائد حزب اختلاف وپارلیمانی لیڈر ایم ڈبلیوایم کاظم میثم کی سربراہی میں اپوزیشن اراکین جی بی اسمبلی کی علامہ محسن نجفی کی قبر پر حاضری وفاتحہ خوانی

15 جنوری 2024

وحدت نیوز(اسلام آباد)اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی و پارلیمانی لیڈر ایم ڈبلیو ایم جی بی کاظم میثم کے ہمراہ اپوزیشن کے ممبران جاوید منوا اور وزیر محمد سلیم نے نامور عالم دین حجت السلام شیخ محسن علی نجفی کی رحلت پر انکے خانوادہ بلخصوص حجت الاسلام شیخ انور علی نجفی سے تعزیت  و تسلیت کی۔

انہوں نے کہا کہ عالم کی موت عالم کی موت یقینا ایسے مواقع پر صادر آتا ہے۔ انکی رحلت سے جو خلا پیدا ہوا ہے اسے کبھی پر نہیں کیا جاسکتا- مرحوم کی رحلت نے پوری ملت کو سوگوار کر دی ہے۔ شیخ محسن نجفی ایک عہد تھا اور اس عہد کے بند ہونے پر جو نقصان ہوا ہے اس کا اندازہ نہیں لگایا جاسکتا۔ اپوزیشن وفد نے کہا کہ مرحوم کی علمی، دینی، سماجی اور معاشرتی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائے گے۔ آخر میں انکے درجات کی بلندی کے دعا کی گئی۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree