Print this page

ثاقب اکبر نقوی مرحوم کی قومی،ملی اور دینی خدمات لائق تحسین اور ناقابل فراموش ہیں،شیخ احمد علی نوری

22 فروری 2023

وحدت نیوز(سکردو)داعی اتحاد امت، ممتاز محقق، ادیب، دانشمند، سربراہ البصیرہ، ڈپٹی جنرل سیکریٹری ملی یکجہتی کونسل پاکستان سید ثاقب اکبر نقوی کی رحلت پر رکن جی بی کونسل و پولیٹیکل سیکریٹری مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان شیخ احمد علی نوری نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ مرحوم کی قومی، ملی اور دینی خدمات لائق صد تحسین اور ناقابل فراموش ہیں۔دکھ کے اس موقع پر لواحقین کے ساتھ ہے۔

انہوں نے کہا کہ سید ثاقب اکبر نقوی کی رحلت ملت پاکستان ،حلقہ علم و دانش کے لیے ایک ناقابل تلافی حادثہ ہے۔مرحوم کے طویل فکری، علمی، تحقیقی، ادبی اور ثقافتی روابط رہے ہیں جنہیں ہرگز نہیں بھلایا جاسکتا۔انہوں نے مزید کہا کہ مرحوم کے حلقہ احباب اور لواحقین کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں اور مرحوم کی مغفرت کے لیے دعا گو ہیں۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree