Print this page

پارلیمانی سیکریٹری برائے لوکل گورنمنٹ ورہنما ایم ڈبلیوایم شیخ اکبر علی رجائی کی خصوصی ہدایت پر برف باری اور واٹر چینل کیوجہ سے بلاک شدہ کسورو کی بحالی کیلئے کام کا آغاز

10 جنوری 2023

وحدت نیوز(کھرمنگ) گلگت بلتستان اسمبلی میں پارلیمانی سیکریٹری برائے لوکل گورنمنٹ و ضلعی صدر مجلس وحدت مسلمین شیخ اکبر علی رجائی کی خصوصی ہدایت پر برف باری اور واٹر چینل کیوجہ سے بلاک شدہ کسورو کی بحالی کیلئے اسسٹنٹ کمشنر کھرمنگ اور بی اینڈ آر کے ذمہ داران کی نگرانی میں کام شروع ہوگئے۔ ڈپٹی کمشنر کھرمنگ محمد جعفر اور ایکسین ورکس یاسر قزلباش نے ماتحت عملے کو فورا کام کرکے روڈ بلاک پر کام کا حکم دیا۔ اہالیان علاقہ نے اس موقع پر پارلیمانی سکریٹری کی طرف سے خصوصی دلچسپی لیکر انتظامیہ کو متوجہ کرنے پر انکے، ضلعی انتظامیہ اور محکمہ ورکس کا شکریہ ادا کیا۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree