Print this page

معروف عالم دین علامہ علی حسنین حسینی کی چیئرمین ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس سے ملاقات ، ایم ڈبلیوایم میں شمولیت کا اعلان

20 دسمبر 2023

وحدت نیوز(کوئٹہ) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری حفظہ اللہ کے کوئٹہ پہنچنے پر امام جمعہ کوئٹہ حجت الاسلام علامہ سید ہاشم علی موسوی اور معروف عالم دین علامہ علی حسنین حسینی نے اپنے ایک وفد کے ہمراہ صوبائی سیکریٹریٹ بلوچستان میں  قائد وحدت سے ملاقات کی، مختلف امور پر گفتگوکی گئی اوراس موقع پر علامہ علی حسنین الحسینی نے ایم ڈبلیو ایم میں اپنی شمولیت کا بھی اعلان کیا۔

ایم ڈبلیوایم قائدین نے علامہ علی حسین الحسینی کو ایم ڈبلیوایم کے الہیٰ کاروان میں شمولیت پر خوش آمدید کہا اور انہیں مبارکباد بھی پیش کی۔

اس موقع پر وائس چیئرمین ایم ڈبلیو ایم علامہ سید احمد اقبال رضوی ،مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی ،مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی، صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی ،علامہ مقصودعلی ڈومکی سمیت صوبائی و کوئٹہ ڈویژن کے قائدین بھی موجود تھے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree