Print this page

مجلس وحدت مسلمین ضلع کرم کی آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس

29 اپریل 2024

وحدت نیوز (پاراچنار) مجلس وحدت مسلمین ضلع کرم کے ضلعی آفس میں ضلعی آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، شرکاء اجلاس نے تنظیم سازی کے حوالے تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب کئی عناصر کا مجموعہ ایک ہو کر مربوط طریقے پر کام کرتا ہے اسے نظام کہتے ہیں، تنظیم سازی ایسا طریقہ کار ہے جس میں مشترکہ مقاصد کے حصول کے لیے ایک مربوط نظام کے تحت مل جل کر کام انجام دیا جاتا ہے، یعنی تنظیم سازی کے معنی انفرادیت کو اجتماعیت کی شکل دے کر ترقی کے رشتے سے منسلک کرنا ہے۔

رہنماوں کا کہنا تھا کہ تنظیم سازی میں منصوبہ بندی ایک بنیادی اساس ہے، منصوبہ بندی سے مراد ایسے امور کا خاکہ تیار کرنا ہوتا ہے جس کو انجام دینا ہو اور ان طریقوں کو معلوم کرنا ہے جس سے مطلوبہ مقاصد حاصل ہو سکیں۔ منصوبہ بندی میں بنیادی طور پر حصول مقاصد کے حوالے سے یہ طے کرنا ہوتا ہے کہ کیا کرنا ہے، کون کرے گا، کیسے کرے گا، کب اور کہاں کرنا ہے؟ اس میں ان امور کو طے کیا جاتا ہے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree