Print this page

تری منگل میں شہید اساتذہ کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف ایم ڈبلیوایم اور دیگر ملی تنظیمات کا احتجاجی کیمپ چار روز سے جاری

18 اکتوبر 2023

وحدت نیوز(پاراچنار)پاراچنار ضلع کرم میں تری منگل ہائی سکول واقعے میں ملوث قاتلین کی عدم گرفتاری کے خلاف مجلس وحدت مسلمین، صدائے مظلومین،انجمن حسینیہ، تحریک حسینی سمیت پاراچنار کے مختلف تنظیموں طرف سے لگائے گئے احتجاجی کیمپ کا آج چوتھا دن ہے،جس میں مختلف مکاتب فکر کے لوگ جوق درجوق حصہ لے رہے ہیں اور حکومتی نااہلی اور خاموشی پر اپنے غم و غصے کا اظہار کر رہے ہیں۔

اگر حکومت نے قاتلین کو جلد گرفتار نہیں کیاگیا تو یہ احتجاج دھرنے کی شکل اختیار کر سکتا ہے اور ملک بھر میں پھر ان دھرنوں کا سلسلہ شروع ہو سکتا ہے۔اس کے علاوہ کیمپ میں موجود شرکاء نے اسرائیلی مظالم کی بھی پرزور مذمت کی اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ اسرائیلی جارحیت کو جلد از جلد بند کیا جائے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree