Print this page

سکھ تاجر دیال سنگھ کے بے دردی سے قتل ہونے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ، رہنما ایم ڈبلیوایم شبیر ساجدی

03 اپریل 2023

وحدت نیوز(پشاور)مجلس وحدت مسلمین پاکستان خیبر پختونخواہ کے صوبائی جنرل سیکریٹری شبیر ساجدی نے واقع پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سکھ تاجر کے بے دردی سے قتل ہونے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے صوبے میں دہشت گردوں کے خلاف بڑی کارروائی کرنے کی ضرورت ہے۔

 انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں کئی قیمتی جانیں قربان ہو چکی ہیں واقعات میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کے لئے ضروری کاروائی عمل میں لائی جائے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کہ شہریوں کے تحفظ کے  ٹھوس اقدامات یقینی بنائے جائیں، دیال سنگھ کا قتل انتہائی قابل مذمت اور سفاکانہ اقدام ہے،قاتلوں کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے دکھ کی اس گھڑی میں مقتول کے غمزدہ خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں ۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree