Print this page

ایم ڈبلیو ایم پاراچنار کی شوریٰ کا اجلاس، مولانا مزمل حسین تحصیل میئر کے امیدوار نامزد

01 فروری 2022

وحدت نیوز(پاراچنار)مجلس وحدت مسلمین پاراچنار کی ضلعی شوریٰ کا اجلاس مولانا سید نقی شاہ کے زیرصدارت منعقد ہوا، جس میں صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ سید وحید کاظمی خصوصی طور پر شریک ہوئے۔ علاوہ ازیں اجلاس میں صوبائی رہنماء مولانا مزمل حسین اور شفیق طوری سمیت یونٹس سے ایک ایک نمائندے نے شرکت کی۔ اجلاس میں ضلعی سیکرٹری جنرل مولانا سید نقی شاہ فخری نے تنظیمی فعالیت کے حوالے سے رپورٹ پیش کی اور آنے والے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نیبرہڈ کونسل سمیت تحصیل میئر کی سیٹ پر بھی سیاسی رول ادا کیا جائے گا۔ اجلاس میں تحصیل میئر کیلئے ہر ایک رکن سے رائے لی گئی تو شرکائے اجلاس نے متفقہ طور پر مولانا مزمل حسین کو تحصیل میئر کی نشست کیلئے امیدوار نامزد کر دیا۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree