Print this page

سنی اتحاد کونسل اور فیصل رضا عابدی کی ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے دفتر آمد، علامہ دیدار کی شہادت پر تعزیت

04 دسمبر 2013
وحدت نیوز (لاہور) سنی اتحاد کونسل کے وائس چیئرمین صاحبزادہ حسن رضا اور سنیٹر فیصل رضا عابدی مجلس وحدت مسلمین کراچی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ دیدار حسین کی بہیمانہ شہادت پر تعزیت کے لئے لاہور صوبائی سیکرٹریٹ آمد۔ سنی اتحاد کونسل کے وائس چیئرمین صاحبزادہ حسن رضا نے کہا کہ سنی اتحاد کونسل علامہ دیدار حسین کی شہادت کی بھرپور مذمت کرتا ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ ہم نے بہت لاشیں اٹھا لیں اب سڑکوں پر نکلیں گے شیعہ، سنی ہلاکتوں پر کیوں کوئی جوڈیشل کمیشن نہیں بنایا جاتا، طالبان کے حامی ہوش کے ناخن لیں، پاکستان ہے تو ہم ہیں، پاکستان کو کالعدم جماعتوں کے حوالے نہیں کیا جا سکتا۔ سینٹر فیصل رضا عابدی نے کہا وہ حکومت کو آخری وارننگ دیتے ہیں اگر دہشت گردی کا سلسلہ بند نہ ہوا تو کراچی سے اسلام آباد تک مارچ کرینگے اور پھر ملک میں مارشل لاء نافذ ہو گا۔ انہوں نے کہا نواز شریف دہشت گردوں کی سرپرستی کرتے اور انہیں پورے ملک میں پھیلا رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ نفرت اور اشتعال پھیلانے والے فساد کے اڈوں کو مسمار کیا جائے، پہلے ایک لال مسجد تھی اب سینکڑوں ایسی مساجد سوالیہ نشان بن چکی ہیں جہاں سے مسلمانوں کو کافر قرار دینے کے فتوی جاری ہو رہے ہیں۔ سینیٹر سید فیصل رضا عابدی نے کہا وہ حکومت کو آخری وارننگ دیتے ہیں، اگر ملک بھر میں جاری دہشت گردی کا یہ سلسلہ بند نہ ہوا تو کراچی سے اسلام آباد تک مارچ کرینگے اور پھر حکومت کا تختہ الٹ دیا جائے گا، ملک میں مارشل لا نافذ ہوگا۔ انہوں نے کہا نواز شریف دہشت گردوں کی سرپرستی کرتے اور انہیں پورے ملک میں پھیلا رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ نفرت اور اشتعال پھیلانے والے فساد کے اڈوں کو مسمار کیا جائے، پہلے ایک لال مسجد تھی اب سینکڑوں ایسی مساجد سوالیہ نشان بن چکی ہیں، جہاں سے مسلمانوں کو کافر قرار دینے کے فتوے جاری ہو رہے ہیں۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree