Print this page

تمام مسلم ممالک غیرت دینی کا مظاہرہ کرتے ھوئے مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ھو جائیں، ایم ڈبلیوایم دیپالپور

22 مئی 2021

وحدت نیوز(دیپال پور)مجلس وحدت مسلمین دیپال پور کے زیر اھتمام مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاجی ریلی امام بارگاہ سجادیہ سے نکالی گی جس میں امامیہ اسٹوڈنس آرگنائزیشن، انجمن سجادیہ اور شیعہ علما کونسل کے کارکنان نے بھی شرکت کی۔

شرکاء نے اسرائیل کے خلاف نعرےے بازی کی اور فلسطینیوں سے یکجہتی کا اظہار کیا، ریلی جب مدینہ چوک پہنچی تو مجلس وحدت مسلمین دیپال پور کے سیکریٹری جنرل سید شیرالحسن،آ ئی ایس او کے ڈویژنل نمائندے شبر عباس ،مولانا غلام حسن طاہری نے خطاب کرتے ھوئے تمام مسلم ممالک کو خبردار کیا کہ وہ غیرت دینی کا مظاہرہ کرتے ھوئے مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ھو جائیں اور اسرائیلی مظالم کے سامنے ڈٹ جائیں۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree