Print this page

ایم ڈبلیوایم کے اعلیٰ سطح وفد کی امام جمعہ وقائد بلتستان علامہ شیخ حسن جعفری سے ملاقات اور عیادت

18 اپریل 2025

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کےاعلیٰ سطح وفد کی داعی اتحاد بین المسلمین ، امام جمعہ وقائد بلتستان علامہ شیخ حسن جعفری سے ملاقات ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی، صوبائی صدر ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان آغا سید علی رضوی، رکن جی بی کونسل شیخ احمد علی نوری، رکن شوریٰ عالی کاچو زاہد علی خان، پارلیمانی لیڈر برادر میثم کاظم، الحاج محمد علی، شیخ محمد جان حیدری،مولانا عبدالخالق اسدی، اور سید نسیم الحسن زیدی نے امام جمعہ بلتستان قبلہ علامہ شیخ محمد حسن جعفری کی رہائشگاہ پر ان سے ملاقات کی۔

اس ملاقات میں قائدین نے قبلہ صاحب کی صحت و عافیت دریافت کی اور ان کی دینی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔اس موقع پر گلگت بلتستان کے اہم دینی و سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور علاقے کی موجودہ صورتحال پر گفتگو ہوئی۔

رہنماؤں نے قبلہ صاحب کو مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی کنونشن میں خصوصی شرکت کی دعوت بھی دی، جسے انہوں نے خوش دلی سے قبول فرمایا۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree