Print this page

ایم ڈبلیوایم عوامی امنگوں کے برخلاف ہونے والے آپریشن عزم استحکام پاکستان پر عدم اعتماد کا اظہار کرتی ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس

26 جون 2024

وحدت نیوز (اسلام آباد) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے سینیٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجلس وحدت  مسلمین آپریشن عزم استحکام پاکستان  پر عدم اعتماد کا اظہار کرتی ہے، آپریشن کے فیصلے سے قبل عوام اور سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیا جانا انتہائی ضروری ہے، آپریشن کے خدوخال واضح کیے جانے کے بغیر آپریشن کی ضرورت پر زور دیے جانے سے بہت سارے سوالات  جنم لے رہے ہیں، پاکستان کے مقبول ترین رہنما کو  حراست میں رکھ کر  استحکام پاکستان کی بات کرنا عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت سب سے زیادہ آپریشن کی ضرورت کچے کے علاقے میں ان ڈاکوؤں کے خلاف ہے جو آئے روز عوام کو یرغمال بنا کر بدترین تشدد اور بے گناہوں کو قتل کر رہے ہیں، کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے بڑھتے ہوئے واقعات کے خلاف آپریشن کیا جانا چاہئے، ماضی میں ضرب عضب اور دیگر فوجی آپریشنز کے باعث لاکھوں افراد کو   اپنے آبائی گھروں کو چھوڑ کر  مختلف شہروں کی طرف ہجرت کرنا پڑی، عوام کو دوبارہ کسی ایسی اذیت کا شکار نہ کیا جائے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree