Print this page

ایم ڈبلیوایم کے مرکزی جنرل سیکریٹری سید ناصرعباس شیرازی کی علامہ اسحاق نجفی سےملاقات، علامہ شیخ محسن نجفی کے انتقال پر اظہار تعزیت

10 جنوری 2024

وحدت نیوز(اسلام آباد)مفسر قرآن، بزرگ عالم دین، علامہ شیخ محسن علی نجفی کی رحلت پر تعزیت کے لئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی کی وفد کے ہمراہ جامعہ کوثر آمد۔

سید ناصر شیرازی نے مرحوم کے صاحبزادے علامہ اسحاق نجفی ،علامہ شیخ حسن جعفری اور دیگر علما کرام سےملاقات کی اوراظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔

سید ناصرعباس شیرازی نے علامہ شیخ محسن نجفی کی وفات کو ملت تشیع پاکستان کا ایک ناقابل تلافی نقصان قرار دیا اور کہا کہ ان کی دینی ، قومی و فلاحی خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree