Print this page

یولتر فائٹر فٹ بال کلب کی جانب سے عشائیہ کا اہتمام، پارلیمانی لیڈر ایم ڈبلیوایم کاظم میثم اور ناصرشیرازی کی خصوصی شرکت

20 مارچ 2023

وحدت نیوز(سکردو)وزیر زراعت گلگت بلتستان کاظم میثم کو جشن نوروز و یوم پاکستان فٹ بال ٹورنامنٹ کی رنر اپ ٹیم یولتر فائٹر فٹ بال کلب کی جانب سے اپنے کھلاڑیوں کو دی جانے والی عشائیہ میں مدعو کیا۔اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے پارلیمانی لیڈر کے ہمراہ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما سید ناصر عباس شیرازی بھی موجود تھے۔

فٹ بال کلب نے بھرپور حوصلہ افزائی پر صوبائی وزیر کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر وزیر زراعت کاظم میثم نے یولتر فائٹر کو خوبصورت کھیل پیش کرنے پر داد دی اور جوانوں نے اس بات پر زور دیا کہ کھیل کے ساتھ تعلیم اور دیگر مہارتوں میں سبقت کے لیے جدوجہد وقت کی اہم ضرورت ہے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree