Print this page

ملک بھر میں محرم اور صفر میں عبادت اور ذکر حسین کو جرم قرار دے کر مقدمات کا اندراج شرمناک حرکت ہے، علامہ مقصود ڈومکی

19 ستمبر 2022

وحدت نیوز(جیکب آباد) چہلم شہدائے کربلا کے موقع پر جیکب آباد کی مرکزی مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ چہلم شہدائے کربلا کے موقع پر ملک بھر میں عاشقان اہل بیت نے عزاداری کے جلوسوں میں شریک ہو کر اجر رسالت ادا کیا۔ عزاداران امام حسین علیہ السلام نے ماضی میں ہونے والے بم دھماکوں اور مقدمات کو نظر انداز کرتے ہوئے ہر دور میں شہنشاہ کربلا سے اپنی لازوال محبت اور مودت کا ثبوت دیا۔

انہوں نے کہا کہ  حکومت کی جانب سے چہلم شہدائے کربلا کے موقع پر عزاداروں کے خلاف مقدمات کا اندراج افسوسناک ہے۔ ملک بھر میں محرم اور صفر میں عبادت اور ذکر حسین کو جرم قرار دے کر مقدمات کا اندراج شرمناک حرکت ہے جس سے وطن عزیز پاکستان میں آباد کروڑوں شیعہ مسلمانوں کی مذہبی آزادی پر حملہ کیا گیا ہے جو ناقابل قبول ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملک بھر میں عزاداروں کے خلاف درج مقدمات فی الفور واپس لیتے ہوئے اربعین شہدائے کربلا کے موقع پر عزاداروں کے پیدل چلنے کا حق تسلیم کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی مرکزی عزاداری کونسل کا ہنگامی اجلاس بلا کر ان ایف آئی آرز کے حوالے سے آئندہ کا لائحہ عمل جلد تیار کیا جائے گا۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree