Print this page

ایم ڈبلیوایم رہنما علامہ مقصود ڈومکی نےسیلاب متاثرہ بچوں کیلئے پہلے ٹینٹ اسکول کا افتتاح کردیا

13 ستمبر 2022

وحدت نیوز(جیکب آباد)سیلاب متاثرین کی بستی کے لئے اقبال آباد کے مقام پر اسکول کا افتتاح کیا گیا۔ اسکول کا افتتاح مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی نے کیا۔ اس موقع پر آئی ایس او کے سابقہ ڈویژنل صدر اللہ بخش میرالی برادر انتظار مہدی گولاٹو برادر محسن لغاری ایم ڈبلیو ایم کے مقامی رہنما فضل حسین ڈومکی مولانا صدر الدین میکھو و دیگر موجود تھے۔

 اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ علم حاصل کرنا ہر مسلمان مرد عورت پر فرض ہے سیلاب سے متاثرہ بچوں کی تعلیم پر توجہ دی جائے تاکہ یہ بچے علم کے نور سے محروم نا رہیں۔ قرآن کریم اور احادیث مبارکہ میں حصول تعلیم پر زور دیا گیا ہے قرآن کریم کا آغاز ہی اقرء یعنی پڑہ سے ہوا کتاب اور قلم دو مقدس عنوان ہیں جو قوموں کی ترقی اور سربلندی کا سبب بنتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اور فلاحی ادارے لوگوں کے لئے راشن اور ٹینٹ کے ساتھ ساتھ بچوں کی تعلیم پر بھی توجہ دیں تاکہ خیمہ بستی میں رہنے والے بچے تعلیم کے زیور سے آراستہ ہو سکیں۔اس موقع پر علامہ مقصود علی ڈومکی نے اسکول کے بچوں کو اسکول کی کتابیں دیں اور پہلا سبق پڑھایا۔ انہوں نے بچوں کو قرآن کریم سے حضرت آدم علیہ السلام اور ان کے بیٹوں ہابیل علیہ السلام اور قابیل کا قصہ سنایا۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree