Print this page

کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی اور ان کے ساتھیوں کی باحفاظت واپسی کیلئے پوری قوم دعا گو ہے، علامہ راجہ ناصرعباس

02 اگست 2022

وحدت نیوز(اسلام آباد) بلوچستان ہیلی کاپٹر حادثے پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا اظہار افسوس۔ میڈیا سیل سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ ہیلی کوپٹر حادثے میں پاک فوج کے اہم افسران لاپتہ ہوئے ہیں، کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی اور ان کے ساتھیوں کی باحفاظت واپسی کیلئے پوری قوم دعا گو ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں سیلاب زدگان کی رفاعی خدمات سرانجام دیتے ہوئے حادثے کا شکارہونے والوں پر قوم کو فخر ہے۔ان کامزید کہنا تھا کہ تمام فوجی افسران اور اہلکاروں کی باحفاظت واپسی کیلئے دعا گو ہوں۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree