Print this page

اساتذہ کو بھی سڑکوں پر آنے کی نوبت آنا انتہائی افسوسناک اور حکومتی بے حسی کی انتہا ہے،اپوزیشن لیڈر کاظم میثم

26 May 2025

وحدت نیوز(سکردو)اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی کاظم میثم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اساتذہ کو بھی سڑکوں پر آنے کی نوبت آنا انتہائی افسوسناک اور حکومتی بے حسی کی انتہا ہے۔ ہم مطالبات کے حق میں سراپا احتجاج اساتذہ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور اساتذہ کو تنہا کسی صورت نہیں چھوڑیں گے۔ اساتذہ کسی بھی معاشرہ کا جہت نما اور عہد ساز کردار ہوتے ہیں۔ ان کو مطالبات کے علاوہ خصوصی مراعات ملنی چاہیے لیکن اساتذہ کے کردار اور اہمیت کو وہ طبقہ کہاں درک کرسکتا ہے جن کا کبھی لینا دینا تعلیم و تعلم کے ساتھ نہ رہا ہو۔ اساتذہ کو کلاسز بند کرکے احتجاج اور دھرنے تک جانے دینا حکمرانوں کی بے حسی اور شرمناک عمل ہے۔ بونوں کے معاشرہ میں اساتذہ کے ساتھ یہی سلوک ہوتا ہے کہ ان کو انکے حق کے لیے دھرنا دینا پڑتا ہے۔ پروموشن ہو الاونسز ہو یا دیگر ایشوز ان سب کو حل کیا جاسکتا ہے، رکاوٹوں کو دور کیا جاسکتا ہے۔ کسی بھی طبقے کو متاثر کیے بنا مسئلے کا حل نکالا جاسکتا ہے اگر حکومت سنجیدہ ہو۔

 اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ احتجاج کرنے والے اساتذہ کو فوری انگیج کرکے ان کے مطالبات کا حل نکالیں اور تعلیم و تعلم کا سلسلہ جاری رہنے دیں۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اساتذہ کے مطالبات کو فوری طور پر تسلیم کیا جائے ورنہ ہزاروں اساتذہ سڑکوں پر آئے تو حکومت کو سر چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree