Print this page

صدر ایم ڈبلیوایم پنجاب علامہ علی اکبر کاظمی کا دورہ گاگن چکری، تنظیمی سیٹ اپ کا قیام

26 May 2025

وحدت نیوز(راولپنڈی) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی صدر، حجت الاسلام والمسلمین علامہ سید علی اکبر کاظمی نے اپنے وفد کے ہمراہ یونین کونسل گاگن چکری کا دورہ کیا۔

یہ دورہ گاگن کے مومنین کرام کی دعوت پر کیا گیا، جہاں صوبائی صدر نے مقامی افراد سے ملاقات کی۔ اس موقع پر گاگن کے مومنین نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کیا۔ علامہ سید علی اکبر کاظمی نے یونین کونسل گاگن میں مجلس وحدت مسلمین کا باقاعدہ یونٹ قائم کرتے ہوئے ایک آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دی۔

صوبائی صدر نے نو منتخب یونٹ کابینہ سے حلف لیا۔ اس موقع پر ضلعی کابینہ راولپنڈی کے اراکین اور ڈھوک اڈرانہ کے مسئولین بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree