Print this page

چیئرمین ایم ڈبلیوایم سینیٹرعلامہ راجہ ناصرعباس نے سعودی عرب میں بلاجواز قید عالم دین علامہ غلام حسنین وجدانی کی رہائی کیلئےسینیٹ میں آواز اٹھادی

03 June 2025

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین، سینئر رہنما علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے سینیٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے انسانی حقوق اور سینیٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے اوورسیز پاکستانی میں خصوصی شرکت کی۔

‏اجلاس کے دوران انسانی حقوق، بالخصوص بچوں کو درپیش مسائل، اور بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے معاملات پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ 

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے سعودی عرب میں لاپتا عالمِ دین علامہ غلام حسنین وجدانی کا مسئلہ دونوں کمیٹیوں میں مؤثر انداز میں اجاگر کیا۔

‏انہوں نے دونوں اسٹینڈنگ کمیٹیوں کے چیئرمین حضرات کو توجہ دلانے کے لئے لیٹر بھی پیش کیے، تاکہ اس سنگین انسانی مسئلے پر فوری اقدامات ممکن بنائے جا سکیں۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree