وحدت نیوز(اسلام آباد) وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ سید احمد اقبال رضوی اور مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی کی زیر صدارت مرکزی سیاسی کونسل کا اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ ایم ڈبلیو ایم اسلام آباد میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان و ممبر سیاسی کونسل میثم کاظم آنلائن شریک تھے، ممبر سیاسی کونسل ایم این اے انجینئر حمید حسین طوری، سابق صوبائی وزیر قانون آغا محمد رضا، تحصیل چیئرمین پارا چنار آغا مزمل حسین فصیح، انجینئر ظہیر عباس نقوی اور عارف رضا بھی موجود تھے۔
اجلاس میں شعبہ سیاسیات کے حوالے سے اہم امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی، آئندہ تنظیمی سال کے لائحہ عمل، پروگرامات اور پالیسی کے حوالے سے اہم فیصلہ جات کئے گئے۔