وحدت نیوز(خوشاب)مجلس وحدت مسلمین شمالی پنجاب کے صوبائی ڈپٹی آرگنائزر، حجتالاسلام والمسلمین علامہ سید ملازم حسین نقوی نے اپنے وفد کے ہمراہ ضلع خوشاب کے موضع "گنجیال" کا تعزیتی دورہ کیا۔ یہ دورہ پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر، صاحبزادہ سید فیض الحسن شاہ گیلانی کی والدہ محترمہ کے انتقال پر تعزیت کے لیے کیا گیا۔
علامہ ملازم حسین نقوی نے مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور مغفرت کی دعا فرمائی۔ انہوں نے اس موقع پر لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں مجلس وحدت مسلمین ان کے ساتھ ہے۔
تعزیتی وفد میں مجلس وحدت مسلمین شمالی پنجاب کی صوبائی ورکنگ کمیٹی کے رکن مولانا استاد ذوالفقار حسین اسدی اور مولانا ظہیر کربلائی بھی شامل تھے۔