وحدت نیوز(اسلام آباد) اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے زیراہتمام آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں محمود خان اچکزئی، چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، مولانا محمد خان شیرانی، لیاقت بلوچ، اسد قیصر، سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی، محمد زبیر، سردار عبدالقوم نیازی، ساجد ترین، مصطفےٰ نواز اور دیگر نے شرکت کی۔
اس موقع پر قائدین کا کہنا تھا کہ یہ ملک رضاکارانہ فیڈریشن کی بنیاد پر قائم ہے، اس ملک میں عملاً آئین معطل ہو چکا ہے، ہمیں ہوٹل میں اے پی سی نہیں کرنے دی گئی۔ نواز شریف، آپ نے ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگایا، خدا کے لئے ملک میں آئین کی بالادستی کو فروغ دیں، اس وقت تمام سیاسی جماعتوں کے درمیان ڈائیلاگ کی ضرورت ہے۔ محمود اچکزئی نے کہا کہ ہم امریکا کو یہاں سے ایک قرارداد منظور کروا کر بھیجیں گے، اس قرارداد میں ہم امریکا کو بتائیں گے کہ جو آپ معاہدے کر رہے ہیں، اس سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہے۔