Print this page

اپنی تنخواہیں کئی سو فیصد بڑھانے والے عوام کے سامنے سخت حالات برداشت کرنے کا بھاشن دے رہے ہیں،علامہ سید حسن ظفرنقوی

04 جون 2025

وحدت نیوز(اسلام آباد)سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ سید حسن ظفر نقوی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکمرانوں نے آنے والے بجٹ میں عوام پر مہنگائی کا پہاڑ توڑنے کے لئے پہلے سے زمین ہموار کرنا شروع کردی ہے سارے وزیر مشیر میڈیا کے ذریعے پہلے ہی سے مہنگائی کا مژدہ سنا رہے ہیں وہ نوکری پیشہ افراد جو اپنی تنخواہ سے بجلی کا بل بھی ادا کرنے کے قابل نہیں ان کی کمر توڑنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپنی تنخواہیں کئی سو فیصد بڑھانے والے عوام کے سامنے سخت حالات برداشت کرنے کا بھاشن دے رہے ہیں اگر ملک معاشی ترقی کر رہا ہے تو عوام مہنگائی تلے کیوں دبتی جا رہی ہے آئی ایم ایف کا تیار کردہ بجٹ عوام کسی حال میں قبول نہیں کرے گی تمام سیاسی اور مزہبی جماعتوں کو مل کر مہنگائی کے اس طوفان کے خلاف آواز اٹھانا ہو گی جو آنے والے بجٹ کی صورت میں آنے والا ہے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree