Print this page

ایم ڈبلیوایم ملتان کی جانب سے پکا پکایا کھانا، راشن، ادویات اور دیگر اشیائے ضروریہ بشمول خیمےسیلاب متاثرین میں تقسیم

05 ستمبر 2022

وحدت نیوز(ملتان)مجلس وحدت مسلمین ضلع ملتان کی جانب سے تونسہ شریف میں متاثرین سیلاب میں راشن اور اشیائے خوردونوش تقسیم کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق تونسہ شریف کی بستی ناڑی میں ایک سو سے زائد خاندانوں میں راشن اور کھانا تقسیم کیا گیا۔ ایم ڈبلیو ایم ملتان کے صدر علامہ وسیم عباس معصومی، نائب صدر مولانا ہادی حسین، ممبر ڈویژنل امن کمیٹی انجینئر مہر سخاوت علی سیال، ضلعی صدر ڈی جی خان انعام حیدر، ضلعی صدر لیہ مولانا ساجد رضا اسدی اور دیگر موجود تھے۔

ضلعی صدر علامہ وسیم عباس معصومی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین مشکل وقت میں متاثرین سیلاب کے ساتھ ہے، ہر ممکن مدد کی جائے گی۔ اس موقع پر محمد رضا مومن، عاصم رضا، حسنین کربلائی، غلام رضا عابد اور دیگر موجود تھے۔ ایم ڈبلیو ایم ملتان کی جانب سے متاثرین میں پکا پکایا کھانا، راشن، ادویات اور ضروریات زندگی کی دیگر اشیاء بشمول خیمے بھی تقسیم کیے گئے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree