Print this page

وحدت یوتھ عزیزبھٹی ٹاؤن لاہور کی تنظیم نو ، خامس ہاشمی صدر اور یزدان ہاشمی جنرل سیکریٹری نامزد

15 May 2024

وحدت نیوز (لاہور) علاقے کے نوجوانوں سے مشاورت کے بعد وحدت یوتھ عزیز بھٹی ٹاؤن کے صدر خامس ہاشمی صاحب اور جنرل سیکرٹری یزدان ہاشمی صاحب کو نامزد کردیا گیا ہے۔ بمقام امام بارگاہ حضرت ابوطالب علیہ السلام پیپسی روڈ لاہور میں تقریب حلف برداری کی تقریب رکھی گئی جس میں مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور کے نائب صدر رانا کاظم علی اور وحدت یوتھ لاہور ڈویژن کے صدر برادر نقی حیدر، جنرل سیکرٹری ذیشان حیدر اور دیگر مجلس وحدت مسلمین کے عہدیداروں نے خصوصی شرکت کی اور علاقے کے جوانوں سے بعد از حدیث کساء مختصر خطاب بھی کیا گیا اس کے بعد صدر اور جنرل سیکرٹری عزیز بھٹی ٹاؤن سے حلف لیا گیا ۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree