Print this page

آیت اللہ ابراھیم رئیسی کا شہادت سے چند روز قبل دورہ پاکستان پیغام تھا کہ پاکستان اورایران اسلامی اہداف کو آگے بڑھانے کیلئے ہمیشہ پیش پیش رہیں گے،معصومہ نقوی

20 May 2024

وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی صدر سیدہ معصومہ نقوی نے ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی اور ان کے رفقاء کی المناک شہادت پر اظہار تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ آقائے ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی المناک شہادت نے پورے عالم اسلام کو غمزدہ کر دیا آج سے تین سال پہلے آقائے ابراہیم رئیسی امام ہشتم امام علی رضا علیہ سلام کی ولادت کے دن ایران کے آٹھویں صدر منتخب ہوئے اور تین سال بعد امام ہشتم علیہ سلام کی شب ولادت خداوند سبحان نے آپ کو شہادت کے درجے پر فائز کیا آپ خود خانوادہ سادات سے تعلق رکھنے والے ہیں اور اس عظیم ذمہ داری کو ادا کرتے ہوئے شہادت کے راستے پر آپ نے قدم رکھا ان شاء اللہ آپ آج امام رضا علیہ سلام کے مہمان ہیں اور امام ہشتم آپ کو اپنی پناہ میں لیں آپ کی زحمات قبول درگاہِ حق ہوں ۔

ان کا کہنا تھا کہ آقائے ابراہیم رئیسی کا پاکستان کا دورہ کرنا یہ سب ہمارے لیے پیغام ہے کہ ایران و پاکستان دو ایسے اسلامی ممالک ہیں جو اسلام اور اسلامی اھداف کو آگے بڑھانے میں ہمیشہ پیش پیش رہیں گے میں تمام عالم اسلام بالخصوص رہبر عزیز من سید علی خامنہ ای حفظ اللہ اور بہادر ملتِ ایران کو اس عظیم مصیبت پر تعزیت و تسلیت پیش کرتی ہوں ۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree