Print this page

ایم ڈبلیو ایم شعبہ اصفہان کی طرف سے شہید رئیسی اور ان کے ساتھیوں کے لئے قرآن خوانی

22 May 2024

وحدت نیوز(اصفہان) ایرانی صدر شہیدابراھیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی شہادت پر سارا جہان اسلام سوگوار ہے۔  ان کی شہادت کی مناسبت سے ایم ڈبلیو ایم شعبہ اصفہان نے بھی محفل قرآن کا انعقاد کیا۔

تفصیلات کے مطابق 20 مئی 2024 کو مجلس وحدت مسلمین شعبہ اصفہان کی جانب سے حضرت آیت اللہ ابراھیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی شہادت پر اراکین مجلس وحدت مسلمین شعبہ اصفہان نے اظہار تعزیت و تسلیت کے ساتھ ایصال ثواب اور شھداء کی بلندی درجات کے لئے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔

قرآن خوانی ہاسٹل حکیمیہ کے نماز خانہ میں نماز مغربین کے فوراً بعد کی گئی جس میں کثیر طلباء نے شرکت کی۔

قرآن خوانی کے آخر میں تمام طلبا کی جانب سے اسلامی جمھوریہ ایران کے صدر آیت اللہ ابراھیم رئیسی اور ان ساتھیوں کی المناک شھادت پر رہبر انقلاب اسلامی ایران اور تمام ملت ایران کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کی گئی اور لواحقین کے لئے صبر و استقامت اور اس سانحہ کے تمام شہداء کی مغفرت کے لئے دعا کی گئی۔حاضرین میں سے ہر آنکھ اشکبار اور ہر دل سوگوار تھا۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree