Print this page

سکردو روڈ پر ٹنل کے لیے طلباء کی مہم کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، اپوزیشن لیڈرکاظم میثم

23 December 2024

وحدت نیوز(سکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے پارلیمانی لیڈر اورقائد حزب اختلاف گلگت بلتستان اسمبلی کاظم میثم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سکردو روڈ پر ٹنل کے لیے طلباء کی مہم کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، بنگلہ دیش میں طلبا نے ہی حکومت الٹ دی تھی، بی ایس ایف کی طرح دیگر تمام طلبا تنظیموں کو مہم میں حصہ لینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے نوجوانان باشعور ہو چکے ہیں، جب یوتھ باشعور ہو تو قومی حقوق پر کوئی ڈاکہ نہیں مار سکتا، ہماری امیدیں نوجوانوں سے وابستہ ہیں، نوجوان تمام میدانوں میں آگے بڑھیں تاکہ روایتی فرسودہ نظام کا خاتمہ ہو۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree