Print this page

متاثرین دیامر ڈیم کےمطالبات کی حمایت کرتے ہیں اور حکومت کو متنبہ کرتے ہیں کہ عوام پر ظلم نہ کرے،اپوزیشن لیڈر کاظم میثم

25 November 2024

وحدت نیوز(سکردو) مجلس وحدت مسلمین کے پارلیمانی لیڈر اور قائد حزب اختلاف جی بی اسمبلی کاظم میثم نے کہا ہے کہ چلاس میں ڈیم متاثرین پر طاقت کے استعمال کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، ہم عوامی مطالبات کی حمایت کرتے ہیں اور حکومت کو متنبہ کرتے ہیں کہ عوام پر ظلم نہ کرے۔

ایک بیان میں کاظم میثم کا کہنا تھا کہ دیامر ڈیم متاثرین کے جائز مطالبات کی حمایت کرتے ہیں اور ہم متاثرین کے ساتھ کھڑے ہیں۔ عوامی مطالبات کو حل کرنے کیلئے مذاکرات کی راہ اپنائی جائے ورنہ سکردو میں بھی احتجاج شروع ہوگا، طاقت کا استعمال کسی صورت درست نہیں، دیامر بھاشا ڈیم کے لیے دیامر کے عوام کی قربانیوں کو تسلیم کیا جائے اور معاوضہ ادا کیا جائے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree