Print this page

آغا علی رضوی اور اپوزیشن لیڈر جی بی اسمبلی کاظم میثم نے گیول سکردو میں رکھی گئی سکیم سفرپی روڈ کا سنگ بنیاد رکھ دیا

10 September 2024

وحدت نیوز (سکردو) صدر ایم ڈبلیو ایم جی بی آغا علی رضوی اور اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی و پارلیمانی لیڈر ایم ڈبلیو ایم جی بی کاظم میثم نے گیول سکردو میں رکھی گئی سکیم سفرپی روڈ کا باقاعدہ سنگ بنیاد رکھ دیا۔ اس موقع پر میر واعظ اخوند رضا رضوانی اخوند غلام سمیت علاقے کے سادات، عمائدین اور سرکردگان موجود تھے۔ عوامی نوعیت کے حامل اس اہم پروجیکٹ کے رکھنے پر عمائدین نے شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر محکمہ تعمیرات عامہ کے ایس ڈی اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree