Print this page

مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان ضلع نگر کے صدر جنرل سیکرٹری اور صوبائی رہنماؤں کاضلع نگر کا دو روزہ دورہ

02 September 2024

وحدت نیوز(نگر) مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان ضلع نگر  کے صدر جنرل سیکرٹری اور صوبائی رہنماؤں نے ضلع نگر کا دو روزہ دورہ کیا۔دورے کے دوران کارکنوں کی تربیت کے حوالے سے خصوصی تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا ۔

جس سے صدر ضلع نگر حجت الاسلام و المسلمین شیخ ڈاکٹر فیصل شایاری،ضلع نگر کے جنرل سیکرٹری حجت الاسلام و المسلمین شیخ ڈاکٹر افضل کریمی اورسابق رکن جی بی اسمبلی وصوبائی رہنما حاجی رضوان علی نے خطاب کیا۔

مجلس وحدت مسلمین مرکزی کردار سازی کونسل کے زیر اہتمام روزانہ کی بنیاد پر ان لائن قرآن،نہج البلاغہ،صحیفہ سجادیہ اور فقہی مسائل کا سلسلہ جاری ہے۔ امید ہے مسئولین اور کارکن قائد وحدت کے حکم کی تکمیل کرتے ہوئے روانہ کی بنیاد پر اس بہترین نظام سے استفادہ کریں گے ۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree