وزیراعلیٰ جی بی خالدخورشید کا پہلا دورہ بلتستان،ایم ڈبلیوایم کی جانب سے شاندار استقبال، علی سدپارہ کے فرزند کی باوقار سرکاری ملازمت کا لیٹر ساجد سدپارہ کے حوالے

17 March 2021

وحدت نیوز(سکردو) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جناب بیرسٹر خالد خورشید خان اپنے پہلے 4 روزہ دورے پر سکردو پہنچ گئے، ایئرپورٹ پر مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے رہنما اور صوبائی وزیر زراعت کاظم میثم سمیت وزیر سیاحت راجہ ناصرعلی خان اور دیگر اعلیٰ حکومتی شخصیات او رحکام نے ان کا استقبال کیا ۔

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی آمد پر مجلس وحدت مسلمین ضلع سکردو کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا، مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان شیخ احمد علی نوری اور سیکرٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان راجہ ولایت علیخان نے استقبالیہ کیمپ آمد پر ان کا خیر مقدم کیا، اس موقع پر صوبائی وزیر زراعت کاظم میثم بھی موجود تھے ۔

قبل ازیں وزیر اعلیٰ نے کاظم میثم اور صوبائی وزیر جنگلات راجہ زکریا مقپون کے ہمراہ قومی ہیرو علی سدپارہ کے گھر جاکر فاتحہ خوانی اور ان کے خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیاعلی سدپارہ کے لئے دعا کی اورانکی ملک و قوم کیلئے جان کی قربانی کو سنہری الفاظ میں سراہا ۔

اس موقع پر انہوں نے ساجد سدپارہ کے لئے محکمہ سیاحت میں باوقار ملازمت کا لیٹر جاری کیاجو کہ وزیر زراعت کاظم میثم اور وزیر جنگلات راجہ زکریا نے انہیں پیش کیا،صوبائی حکومت کی جانب سے علی سدپارا کے خاندان کے مالی معاونت کے لئے چیک بھی پیش کیا گیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree