ضلع نگر میں میرٹ کی پامالی اور نا انصافیوں کا سلسلہ نہ رکاتو حتجاجاً سٹرکوں پر آنے پر مجبور ہونگے، ایم ایل اے ڈاکٹرحاجی رضوان

21 December 2016

وحدت نیوز (گلگت) وزیر اعلیٰ اور اس کی پوری ٹیم میرٹ کی رٹ لگاتے تھکتے نہیں مگر عملاً ہر ادارے میںمیرٹ کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں۔ ضلع نگر کوتعصب کی نظر سے دیکھا جارہا ہے اور سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے ،حکومت کے رویے سے ایسا لگ رہا ہے کہ ضلع نگر گلگت بلتستان کا حصہ نہیں ہے اگر نگر کے ساتھ ناانصافیوں کا یہ سلسلہ نہ رکاتو اپنے جائز حقوق کیلئے احتجاجاً سٹرکوں پر آنے پر مجبور ہونگے ۔

مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے رہنما و رکن صوبائی اسمبلی حاجی رضوان علی نے منگل کے روز ایوان میں پوائنٹ آف آرڈر پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نگر سے تعلق رکھنے والے تحصیلدار قربان سنیارٹی لسٹ میں سرفہرست ہیں جبکہ ان سے جونیئر تحصیلدار کو ترقی دے کر اسسٹنٹ کمشنر بنایاگیا، میرٹ کی اس خلاف ورزی اور ناانصافی پر چیف سیکرٹری کے نوٹس میں لایا گیا اور متعلقہ اداروں سے تفصیلات لینے کے بعد چیف سیکرٹری نے ناانصافی کا ازالہ کرنے کی یقین دہانی کروائی لیکن تاحال وزیر اعلیٰ کے دبائو کی وجہ سے اس ناانصافی کا ازالہ نہیں ہوا ہے۔انہوںنے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے اس ایوان میں اعلان کیا کہ نئے بننے والے تمام اضلاع کی اسامیاں تقسیم کردی گئی ہیں مگر جان بوجھ کر ضلع نگر کی اسامیاں نہیں دی جارہی ہیں اس وقت ڈپٹی کمشنرنگر اور ایکسین نگر بغیرپوسٹ کے ڈیوٹی دے رہے ہیں اوران کی تنخواہیں دوسری مد سے ادا کی جارہی ہیں ۔

انہوں نے بتایا کہ نگر خاص میں تیس بیڈ کا ہسپتال 2007میں مکمل ہوا ہے مگر تقریباً دس سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود اس اس ہسپتال کیلئے عملہ بھرتی کرنے کیلئے ڈی پی سی ہی منظور نہیں کیا جارہاہے اور ہسپتال بغیر عملہ کے خالی پڑی ہوئی ہے اس کے برعکس 2007ء کے بعد مکمل ہونے والے تمام ہسپتالوں میں ڈاکٹرز سمیت تمام عملہ موجودہ ہے آخر نگر کوخاص کر نشانہ کیوں بنایا جارہاہے ۔انہوںنے کہا کہ گلگت بلتستان اسمبلی کے ممبران عوام کی خدمت کیلئے منتخب ہوئے ہیں اسمبلی کا اجلاس اس لئے ہوتا ہے تاکہ عوام کے مسائل پر بات چیت ہو انہوں نے کہا کہ اس وقت اپوزیشن بنچ اور حکومتی بنچ الگ الگ ہیں حکومتی بنچ خالی ہے اور اپوزیشن بنچوں پر ممبران موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سے تعلق رکھنے والے تمام ممبران کسی نہ کسی عہدے پرموجود ہیں ،وزیر ہیں ، پارلیمانی سیکرٹری ہیں اور مشیر ہیں مگر اس کے باوجود یہ لوگ ایوان میں آنے کی زحمت نہیں کرتے ہیں وہ وزراء جنہوںنے ممبران کے سوالوں کا جواب دینا ہے ایوان میں موجود نہیں ہیں جب بھی ہم سوال کرتے ہیں تو یہی جواب ملتا ہے کہ متعلقہ وزیر ایوان میں موجود نہیں ہے کیا ہم ایوان میں اپنے سوالوں کا جواب دیواروں سے حاصل کریں ۔اس موقع پر سپیکر فدا محمد ناشاد نے وزیروں کی ایوان میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے وزیر پلاننگ اقبال حسن سے کہاکہ وہ ان باتوں کوکابینہ میں اٹھائیں ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree