انصاف کے حصول کیلئے وارثان شہداء کمیٹی چھلگری کے تحت ایم ڈبلیوایم اور ایس یو سی کا علامتی دھرنا

06 February 2016

وحدت نیوز(چھلگری) وارثان شہداء کمیٹی چھلگری کے زیر اہتمام مرکزی امام بارگاہ ڈیرہ مراد جمالی سے احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی کی قیادت مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی اور شیعہ علماء کونسل بلوچستان کے صوبائی صدر علامہ اکبر حسین زاہدی اور وارثان شہداء کر رہے تھے۔

احتجاجی ریلی کے شرکاء ، شہر کے مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے مین شاہراہ پہنچے اور دھرنا دیا ۔ اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ چار مہینے گذر گئے مگر متاثرین چھلگری کے قاتل گرفتار نہیں کئے گئے ، نصیر آباد ڈویژن سمیت بلوچستان بھر میں دھشت گردوں کے سہولت کار اور تربیتی مراکز موجود ہیں ، جن کے خلاف بھر پور آپریشن کی ضرورت ہے ۔ کالعدم دھشتگرد جماعت کے سرغنہ مولوی رمضان مینگل کی گرفتاری مثبت اقدام ہے۔ دھشتگردی میں ملوث بقیہ کرداروں کو بھی گرفتار کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ آج شیعہ علماء کونسل اور مجلس وحدت مسلمین نے مل کر وارثان شھداء کے حق میں احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا جو کہ ایک اچھی مثال ہے۔ ۲۰ فروری کو چھلگری میں مزار شھداء پر حاضر ہو کر ایم ڈبلیو ایم کے کارکن شھدائے راہ حق کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔

در ایں اثناء وارثان شہداء چھلگری کا اہم اجلاس، شہداء کمیٹی کے چیئرمین ، اور مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ۲۱ فروری کو ڈیرہ مراد جمالی میں عظمت شھداء کانفرنس منعقد کی جائے گی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree