مولانا عبدالغفور حیدری پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں،دہشتگردی سے کوئی بھی محفوظ نہیں ،ایم ڈبلیوایم بلوچستان

13 May 2017

وحدت نیوز(کوئٹہ ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ ہاشم موسوی , صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ برکت بلوچ , صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل کیپٹن حسرت اللہ ہزارہ , رکن صوبائی اسمبلی بلوچستان آغا رضا , صوبائی رہنما ظفر عباس شمسی, ڈویژنل سیکرٹری جنرل سید عباس آغا, علامہ ولایت حسین جعفری, کونسلر رجب علی, کونسلر سید مہدی , جعفر علی جعفری, فدا حسین ہزارہ, رشید علی طوری, حاجی عمران ہزارہ و دیگر پارٹی عمائدین نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ڈپٹی چیئرمین سینٹ مولانا عبدالغفور حیدری پر بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں. علامہ ہاشم موسوی نے کہا کہ بلوچستان بھر میں دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائی کی ضرورت ہے مستونگ , درینگڑھ اور نوشکی میں انتہا پسندی عروج پر پہنچ چکی ہے جس کی وجہ سے ان علاقوں میں دہشتگردوں نے اپنے اڈے قائم کر رکھے ہیں لیکن اب تک ان علاقوں میں دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے کوئی سنجیدہ اقدام نہیں اٹھایا گیا ۔

مجلس وحدت مسلمین صوبہ بلوچستان کے سیکرٹری جنرل علامہ برکت بلوچ نے کہا کہ مولانا عبدالغفور حیدری اور جمعیت کے دیگر کارکنان پر حملہ کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ دہشت گرد ہم سب کا مشترکہ دشمن ہے جس کے متحد ہونے کی ضرورت ہے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما و رکن صوبائی اسمبلی بلوچستان آغا رضا نے کہا کہ مولانا عبدالغفور حیدری  ایک سلجھے ہوئے سیاست دان ہیں جو امن وامان کی بحالی کے لیے خدمات انجام دے رہے ہیں ان کے قافلے پر حملہ اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے اسی راستے پر شیعہ زائرین پر کئی بار دہشت گردانہ حملے ہو چکے ہیں جس پر ہم نے احتجاج بھی کیا اور اس وقت بھی ہم نے حکومت اور اداروں پر زور دیا کہ اس روٹ پر دہشت گردوں کیخلاف سنجیدہ آپریشن کرکے دہشتگردوں کا مکمل صفایا کیا جائے لیکن آج تک اس روٹ پر دہشت گردوں کیخلاف آپریشن نہیں کیا گیا اور دہشت گردوں کو صرف شیعہ مسلک کا دشمن سمجھ کر انکے ساتھ نرمی برتی گئی اگر ہمارے مطالبات مان کر حکومت اور ادارے دہشت گردوں کا صفایا کرتے تو آج یہ افسوسناک سانحہ پیش نہ آتا . سانحہ پر اپنے شدید غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے دیگر رہنماؤں نے حکومت اور اداروں سے مطالبہ کیا کہ کوئٹہ تفتان روٹ اور خصوصاً مستونگ میں  دہشتگردوں کا مکمل صفایا کیا جائے..



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree