وزیراعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت امن و امان کے حوالے سے اجلاس خوش آئند ہے،آغا رضا

03 February 2016

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کے میڈیا سیل سے جاری شدہ بیان میں وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کے زیر صدارت امن و امان کی صورت حال کی بحالی پر منعقدہ اجلاس کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ خطے میں امن و امان کی بحالی وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ بلوچستان کے عوام کے دلوں میں امن کی امیدکا شمع روشن ہو گیا ہے۔ مجلس وحدت مسلمین کے رکن بلوچستان اسمبلی آغا رضا نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امن و امان پربہت سے لوگ صرف تبصرے کرتے تھے مگر اسکی بحالی کیلئے اقدامات کی خبروں نے عوام کو خوشحالی کا اشارہ دے دیا ہے ، دہشت کے خاتمے سے صوبے کے سیاسی، تعلیمی، اقتصادی، معاشی سمیت دیگر تمام شعبہات زندگی میں ترقی ملے گی۔ آغا رضا نے کہا کہ اسلامی ریاست میں اسلامی اصولوں پر عمل ہونا چاہئے اور اسلام امن و امان قائم کرنے کیلئے یہ تعلیم دیتا ہے کہ اگر شر پسند عناصر کسی معاشرے یا سماج کے امن و سکون خراب کرنے پر آمادہ ہو ڈاکہ، قتل وغارت یا دہشتگردی کے زریعے بد امنی پھیلا رہا ہو ، جن کی وجہ سے خطے میں لوگوں کی عزت و آبرو محفوظ نہ ہو، معصوم لوگوں کی جانیں ضائع ہو رہی ہو، ایسے سماج دشمن عناصر کا راستہ روکھا جائے اور انہیں سزا دی جائے تاکہ معاشرے میں امن کی فضا برقرار رہے۔ایک سماج میں رہنے والا کوئی بھی محب وطن اور عاقل شخص ہرگز نہیں چاہتا کہ اسکے ہاں دہشتگردی ہو اور صوبے میں لوگوں کو ہر روز قتل و غارت گری اور ہڑتالوں کا سامنا ہو۔ بد امنی سے ہمیں صرف اور صرف نقصان کا سامنا ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس میں تمام پارلیمانی لیڈروں نے یہ عزم کیا ہے کہ شرپسند عناصر کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا اور دہشتگردی میں ملوث افراد سمیت انکے سہولت کاروں کو بھی انکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا اسکے ساتھ ساتھ جو فیصلے کئے گئے ان فیصلوں پر پولیس اور دیگر اداروں کو عملدرآمد کا حکم بھی دیا گیا ہے اور اس بات کی امید کی جا رہی ہے کہ عوام کے جان و مال کو محفوظ بنانے کیلئے تمام تر سہولیات کو بروئے کار لایا جائے گا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree