وحدت نیوز(کراچی )مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے وفد نے دریائے سندھ پر کینالوں کی تعمیر کے خلاف کراچی پریس کلب کے باہرجاری بھوک ہڑتالی کیمپ کا دورہ کیا اورمنتظمین اور شرکاء سے اظہار یکجہتی کیا ۔
تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کراچی کے رہنما علامہ حیات عباس نجفی سیکریٹری سیاسیات علامہ مبشر حسن،حوزہ علمیہ صادقین ع کے مدیر علامہ امتیاز علی امینی اور سندھ سید ایسوسیشن کے سابقہ صدر کراچی سید علی اکبر شاھ و برادر اتم علی نے سندھو دریا پر ناجائز 6 کینال کی تعمیرات کے خلاف سندھ قوم پرست رہنما نیاز کالانی کی جانب سے کراچی پریس کلب پر قائم بھوک ہڑتال میں شرکت کی اور محترم نیاز کالانی، محترم ریاض چانڈیو اور صوفی فقیر محترم مانجھی فقیر سے ملاقات کی اور سندھ کے اس بنیادی ایشو پر ساتھ دینے کی یقین دھانی کرائی۔
ایم ڈبلیوایم رہنماؤں نے کہا کہ سندھ کے پانی پر ڈاکہ کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا، ہم آخری دم تک اس منصوبے کے خلاف میدان میں حاضر رہیں گے، ایم ڈبلیوایم رہنماؤں نےمنتظمین کو قائد وحدت سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری صاحب کا پیغام بھی پہچایا۔