Print this page

ایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن کی جانب سے شاہراہ پاکستان پر ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کیلئے سبیل امام حسینؑ کا اہتمام

01 June 2024

وحدت نیوز(کراچی)شدید گرمی میں ہیٹ اسٹروک سے بچاؤکیلئے مختلف مقامات کی طرح مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کی جانب سے انچولی بس اسٹاپ مین شاہراہ پاکستان پر بھی سبیل بنام امام حسینؑ کا اہتمام کیا گیا جس میں ٹھنڈے شربت اور پانی سے مسافروں اور راہگیروں کو سیراب کیا گیا ،اس موقع پر ایم ڈبلیوایم صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید باقرعباس زیدی، نائب صدر علامہ مختاراحمد امامی، ڈویژنل صدر علامہ صادق جعفری ، ڈویژنل پولیٹیکل سیکریٹری علامہ مبشر حسن، علامہ حیات عباس نجفی، علامہ ملک غلام عباس، امتیاز عباس ودیگر رہنما بھی شہریوں کی خدمت کیلئے موجود تھے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree