Print this page

سکندر علی من ایم ڈبلیوایم ضلع سجاول جاتی یونٹ کے صدر منتخب

01 June 2024

وحدت نیوز(سجاول)مجلس وحدت مسلمین ضلع سجاول کے عہدیداران کا جاتی کا تنظیمی دورہ ،جاتی یونٹ کی تنظیم نو کی گئی جس میں ضلعی آرگنائزنگ کمیٹی کے چیف آرگنائزر مختیار احمد دایو،ضلعی آرگنائیزر فیاض حسین شیخ غلام قادر لوہار سید غلام حسین شاہ اور ضلعی معاون حاجی مظفر علی لغاری شامل تھے۔

 اس موقع پہ تنظیم نو کے سلسلے میں یونٹ جاتی کا الیکشن ہوا جس میں متفقہ طور پر  سکندر علی من کو مجلس وحدت مسلمین یونٹ جاتی کا صدر  منتخب کیا گیا بعد میں نو منتخب صدر سے ضلعی چیف آرگنائزر مختیار دایو نے حلف لیا مومنوں کی  کثیر تعداد نے شرکت کی منتخب صدر کو مبارک باد پیش کی۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree