Print this page

ایم ڈبلیوایم رہنما علامہ مقصودڈومکی کی علامہ اسداقبال زیدی کو شیعہ علماءکونسل کا صوبائی صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

14 May 2024

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے شیعہ علماء کونسل سندھ کے نو منتخب صوبائی صدر علامہ سید اسد اقبال زیدی کو مبارکباد دی۔ علامہ سید اسد اقبال سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ شیعہ علماء کونسل کے صوبائی ذمہ داران کی جانب سے آپ پر دوسری مرتبہ اعتماد کا اظہار خوش آیند ہے اللہ تعالیٰ آپ کو مذہب و ملت اور سندھ کے عوام کی خدمت کی مزید توفیق عطا فرمائے۔ علامہ سید اسد اقبال زیدی نے مبارک باد دینے پر علامہ مقصود علی ڈومکی کا شکریہ ادا کیا۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree